0

ذوالفقار علی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ آج منائی جائےگی، بلاول لاہور میں کیک کاٹیں گے

Spread the love

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ، سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ آج5 جنوری بروزہفتہ منائی جائیگی ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاہور بارمیں منعقدہ تقریب میں اپنے نانا کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے اور خطاب کریںگے۔ پیپلز پارٹی لاہور کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے جنوری کا پورا مہینہ سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتارہے گا۔ذوالفقار علی بھٹو 5جنوری 1928ءکو لاڑکانہ کے قریب سر شاہنواز بھٹو کے گھر میں پیدا ہوئے، 1951ءمیں نصرت بھٹو سے شادی کی۔ بھٹو سکندر مرزا کی کابینہ کے رکن اور وزیر خارجہ بھی رہے۔بعد ازاں انہوں نے 1967 ءمیں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور 70کے انتخابات میں ان کی جماعت مغربی پاکستان کی اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئی۔بنگلادیش کے قیام کے بعد ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے پہلے سویلین مارشل لا ایڈمنسٹریٹر، صدر اور بعد ازاں منتخب وزیراعظم بنے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سلمان تاثیر کی 8 ویں برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے سلمان تاثیر پکا جیالا اور جمہوریت کا سپاہی تھا،وہ پنجاب میں رواداری اور ترقی پسند سوچ کی بلند و توانا آواز تھے ۔بلاول بھٹو زرداری نے سلمان تاثیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ظلم و جبر کا نشانہ بننے کے باوجود تاثیر خاندان کا عزم و حوصلہ غیرمتزلزل ہے۔سلمان تاثیر اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتا ہوں ،انکاخوں رائیگاں نہیں جائیگا،زوال پسند قوتوں کےخلاف ہماری جنگ جاری ہے ،سلمان تاثیر پارٹی کی قیادت، کارکنان اور عوام کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تصویری جھلکیاں

،،،،،،،

Mao Tse-Tung meeting with Pakistan’s Prime Minister of External Affairs Zulfikar Ali Bhutto, in Beijing, 1963
،،،،،،،

Leave a Reply