سپریم کورٹ میں ججز تقرری کی بنیاد سنیارٹی مقرر، آئینی ترمیم منظور

سینیٹ الیکشن، کسی پارٹی کو کم نشستیں ملیں تو ذمہ دار الیکشن کمیشن ہوگا،سپریم کورٹ

Spread the love

ذمہ دار الیکشن کمیشن

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ

سے کرانے کے صدارتی ریفرنس میں جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے

ہوئے کہا ہے کہ کسی جماعت کو کم نشستیں ملیں تو ذمہ دار الیکشن کمیشن ہوگا،

جس کی جتنی سیٹیں بنتی ہیں اتنی ملنی چاہئیں۔۔ وکیل الیکشن کمیشن نے موقف

اپنایا کہ ووٹوں کو خفیہ رکھنے کا مطلب ہے کہ ہمیشہ خفیہ ہی رہیں گے، کاسٹ

کیے گئے ووٹ کبھی کسی کو دکھائے نہیں جاسکتے۔ جس پر جسٹس اعجاز

الاحسن نے کہا ووٹ ہمیشہ کے لیے خفیہ نہیں رہ سکتا، قیامت تک ووٹ خفیہ رہنا

آئین میں ہے نہ عدالتی فیصلوں میں۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ سینیٹ انتخابات

آرٹیکل 226 کے تحت ہوتے ہیں، خفیہ ووٹنگ میں ووٹ کی تصاویر بنانا جرم ہے۔

جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا قومی اسمبلی انتخابات کیلئے فری ووٹ کی

اصطلاح استعمال ہوئی، سینیٹ انتخابات کیلئے فری ووٹ کی اصطلاح کو شعوری

طور پر ہٹایا گیا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے الیکشن کمیشن

ڈالے گئے ووٹوں کا جائزہ لے سکتا ہے، کوئی جماعت تناسب سے زیادہ سیٹیں لے

تو الیکشن کمیشن کیا کرے گا ؟ ووٹ فروخت کرنے سے متناسب نمائندگی کے

اصول کی دھجیاں اڑیں گی، کوئی جماعت تناسب سے ہٹ کر سیٹیں جیت لے تو

سسٹم تباہ ہو جائے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے

سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا بدھ کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5

رکنی لارجر بینچ نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کی،

اس دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا و دیگر اراکین عدالت میں پیش

ہوئے۔5 رکنی بینچ میں چیف جسٹس گلزار احمد کے ساتھ ساتھ جسٹس مشیر عالم،

جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس یحییٰ آفریدی بھی شامل

ہیں۔اس موقع پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ اپنا جواب جمع کروایا جس میں وہ اپنے

پرانے مؤقف پر قائم رہا اور کہا کہ آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت سینیٹ انتخاب

خفیہ رائے شماری سے ہوسکتے ہیں۔سماعت کے دوران وکیل الیکشن کمیشن نے

کہا کہ الیکشن کمیشن نے تیار جواب جمع کروایا ہے، ویجیلنس کمیٹی قائم کی ہے،

مختلف شعبوں سے افسران ویجیلنس کمیٹی میں شامل ہوں گے، ہر امیدوار سے

ووٹوں کی خریدو فروخت نہ کرنے کا بیان حلفی لیا جائے گا۔وکیل نے بتایا کہ آن

لائن شکایت سینٹر قائم کردیا گیا ہے، ستمبر سے اب تک 11 سو سے زائد شکایات

موصول ہوئیں.

ذمہ دار الیکشن کمیشن

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply