خیبرپختونخوا، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف انٹیلیجنس بیس سخت کارروائیوں کا فیصلہ

خیبرپختونخوا، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف انٹیلیجنس بیس سخت کارروائیوں کا فیصلہ

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں

Journalist Imran Rasheed

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں ذخیرہ اندوزی میں ملوث

عناصر کے خلاف انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر سخت کارروائیاں عمل میں

لانے کا حکم دیتے ہوئے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے

سلسلے میں انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام

کو ان اقدامات کو مزید موثر بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ صوبے میں

ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر اور کڑی نظر رکھی جائے- انہوں نے مزید ہدایت

کی کہ بازاروں میں انسپکشنز کیلئے ضلعی انتظامیہ، فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ

اداروں پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور مختلف اداروں کی طرف

سے الگ الگ انسپکشنز کا سلسلہ بند کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا اصل مقصد

سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانا اور مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کر

کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے حوالے سے منعقد

ہونے والے اجلاس میں وزیر خوراک عاطف خان، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم

نیاز، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، متعلقہ محکموں کے

انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں

صوبے میں مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی تازہ صورتحال کے علاوہ

اشیائے خورونوش کے ہول سیل اور ریٹیل ریٹس کے درمیان فرق کا بھی تفصیلی

جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دیگر صوبوں کی نسبت خیبرپختونخوا میں

اشیائے خورونوش کی ہول سیل و ریٹیل قیمتوں میں فرق سب سے کم ہے۔ اجلاس

میں خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں میں مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں

کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا اور بتایا گیا کہ آزاد ذرائع کے مطابق صوبہ میں

اکثر اشیائے خورونوش کی قیمتیں دیگر صوبوں کی نسبت کم ہیں۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

خیبر پختونخوا میں چینی کے ہول سیل اور ریٹیل قیمت میں فرق صرف 2 فیصد

ہے جو دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے، اسی طرح بیورو آف

اسٹیٹسکس کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں آٹے کی ہول سیل اور

ریٹیل قیمت میں فرق پچھلے ہفتے 3 فیصد سے کم ہو کر اب 2 فیصد پر آ گیا ہے،

صوبے میں چکن کی ہول سیل اور ریٹیل قیمت میں فرق پچھلے ہفتے 9 فیصد

سے کم ہو کر اب 6 فیصد پر آ گیا ہے، اجلاس کو صوبہ میں اشیائے خورونوش

کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے

سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور آگاہ کیا گیا کہ یکم سے 9 ستمبر تک صوبہ بھر

میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی چیکنگ، نرخ ناموں کی عدم دستیابی،

ملاوٹ، غیر معیاری اشیاء، قواعد وضوابط کی خلاف ورزی، ذخیرہ اندوزی،

بلیک مارکیٹنگ وغیرہ کے خلاف کارروائیاں کی گئیں-

ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 18,000 سے زائد یونٹس کا معائنہ

کیا گیا جس کے نتیجے میں خلاف ورزی کے مرتکب عناصر پر مجموعی طور

پر 38,32,000 روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے، 304 ایف آئی آرز درج

کی گئیں، 716 یونٹس سیل کئے گئے اور 3481 یونٹس کو وارننگ دی گئی۔ اوور

پرائسنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے 766 انسپیکشن کئے گئے، ان انسپیکشنز کے

دوران زیادہ قیمتیں وصول کرنے پر ساڑھے آٹھ لاکھ روپے جرمانے عائد کئے

گئے، انسپیکشنز کے دوران 45 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور 74 دکانوں کو

سیل کیا گیا۔ اسی طرح نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانے

عائد کئے گئے، 43 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور 72 دکانیں سیل کی گئیں۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں 52 کسان مارکیٹس مکمل طور پر فعال

ہیں جن میں گزشتہ ماہ اگست کے دوان تقریباً 43.14 ملین روپے کا کاروبار کیا

گیا۔ اجلا س کو مزید بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران پاکستان سٹیزن پورٹل پر

زیادہ قیمتیں وصول کرنے کے خلاف 82 شکایات درج کی گئیں جن میں سے 60

فیصد شکایات حل کر لی گئی ہیں۔ پورٹل پرعوام کے اطمینان کی شرح 76 فیصد

ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے

کے لئے وزیراعلی کی زیر صدارت ہر ہفتے اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ وزیر

اعلی نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث

عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، تاہم جہاں ہول سیل اور ریٹیل

قیمتوں میں زیادہ فرق نہ ہو وہاں پر دکانداروں کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔انہوں

نے مزید ہدایت کی کہ مرغی اور انڈے کی قیمتیں کنٹرول کرنے پر خصوصی

توجہ دی جائے۔

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply