دی راک ڈوین جانسن جازب نظر امریکیوں میں اتحاد پیدا کرسکتے ہیں ، انڈرٹیکر

دی راک ڈوین جانسن جازب نظر امریکیوں میں اتحاد پیدا کرسکتے ہیں ، انڈرٹیکر

Spread the love

نیویارک(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) دی راک ڈوین جانسن

سابق لیجنڈ ریسلر دی انڈرٹیکر نے ریسلر اور اداکار ڈوین جانسن سے متعلق کہا

کہ ڈوین جانسن کی شخصیت بہت جازب نظر ہے اور وہ امریکیوں میں اتحاد پیدا

کرسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار امریکا کے سابق لیجنڈ ریسلر ڈی انڈرٹیکر نے

دی راک ڈوین جانسن کے امریکی صدارت میں دلچسپی لینے کے بیان پر تبصرہ

کرتے ہوئے کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر ڈوین جانسن میدان

سیاست میں اترتے ہیں تو انہیں ان کے فیصلے پر بالکل بھی حیرانگی نہیں ہوگی

کیونکہ اس میں جذبہ ہے اور وہ لوگوں کو متحد کرسکتا ہے، انڈرٹیکر نے مزید

کہا کہ دی راک کی شخصیت میں جازبیتہے اور اس کا ہر کام خلوص دل سے ہوتا

ہے، لہذا جسے لوگ تلاش کررہے ہیں وہ دی راک بن سکتا ہے جو امریکیوں میں

اتحاد پیدا کرے-

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں</a

ڈوین جانسن دی راک ریسلنگ اور اداکاری کے بعد نئے میدان میں قدم رکھنے

کیلئے پرعزم ہیں، دی راک نے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لے کر صدر

بننے کی دلچسپی کا اظہار کیا تھا، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ چاہنے والوں

اور عوام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کریں گے- دی راک کی

جانب سے امریکی صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی خواہش کے اظہار کے بعد

امریکہ میں یہ ایک ایسا موضوع بن گیا ہے جس پر عام و خاص اپنی رائے کا

اظہار کر رہے ہیں-

==-== ایسی ہی مزید خبریں ( پڑھیں )

Leave a Reply