257

دیرینہ دشمنی ,مخالفین نے فائرنگ کرکے شیخوپورہ کچہری پیشی کیلئے جانیوالے 5افراد کو قتل کردیا

Spread the love

شیخوپورہ،صفدرآباد(تحصیل رپورٹر) ضلع کچہری شیخوپورہ تاریخ پیشی

پرآنیوالے شفیع گروپ کے5کارسوارافرادکوگھات لگائے ہوئے مخالفین شفیع گروپ

نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا،تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مقتولین

کے مسلح افراد نے بھی میاں اشتیاق اوراسکے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

تھا،اب تک 23افراد اس دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ،پولیس نے لاشوں

کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی

جی پنجاب سے دن دیہاڑئے قتل کی واردات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مقتولین

کو ورثاء کو انصاف کی فراہمی کا حکم دیدیا۔ مقتولین شفیع گروپ اور اشتیاق

گروپ کے مابین اراضی کے تنازعہ پر دشمنی عرصہ دراز سے چلی آرہی ہے

اور چند رقبے اراضی کا تنازعہ درجن سے زائد جانوں کو نگل چکا ہے لیکن

دشمنی کی آگ ہے کہ ٹھنڈی ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ،سیٹھ والا کے رہائشی

شفیع گروپ اور اشتیاق گروپ 20سالہ سے دشمنی کی بھینٹ کئی افراد کو چڑھا

چکے ہیں مقتولین شفیع گروپ شاہد ، شکور شاہ ، اکرم ، نواز اور خرم صفدرآباد

سے شیخوپورہ ضلع کچہری کالے رنگ کی کارپرشاہکوٹ روڈسے ہوتے ہوئے

آرہے تھے کہ شاہ کوٹ صفدرآباد روڈ پر چورکوٹ سٹاپ کے قریب اشتیاق گروپ

کے گھات لگائے ہوئے موٹر سائیکل سوار اکمل وغیرہ نے کار پر اندھا دھند

فائرنگ کردی گولیوں کی بوچھاڑ اس قدر زیادہ تھی کہ کار کا ڈرائیور گاڑی پر

گرفت مضبوط نہ رکھا سکا اور کار اپنا توازن کھو بیٹھی کار میں سوار مذکورہ

افراد گولیوں سے چھلنی ہونے کے باوجود اسلحہ نکال کر ملزمان پارٹی پر

فائرنگ کی کوشش میں زمین پر گرپڑئے اور مزید گولیاں لگنے سے پانچوں افراد

موت کی ابدی نیند سوگئے،دن دیہاڑ ئے 5افراد کے قتل کے واقعہ کی اطلاع ملتے

ہی ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ

صفدر آباد اور حساس اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور فرانزک ٹیم

کی مدد سے تمام شواہد اور ملنے والے اسلحہ کو تحویل میں لے کر لاشوں کو

ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا ،دشمنی کی بھینٹ چڑھنے

والے پانچوں افراد نواحی گائوں آواگت کے رہایشی ہیں جن کے قتل کی اطلاع

جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی مردوخواتین اور بچے اپنے پیاروں کی لاشوں پر

دھاڑئے مار ما ر کررو تے رہے،پولیس کے مطابق مقتولین کے ورثاء کی طرف

سے دی جانے والی تحریری درخواست کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ہوگا ۔

Leave a Reply