دہلی فسادات، 10 سالہ بچے نے ’’نریندر مودی مردہ باد‘‘ کے نعرے لگا دئیے

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)دہلی فسادات کے دوران ایک بھارتی بچے نے مودی سرکار کے خلاف

نکلنے والی ریلی میں نریندر مودی ’’مردہ باد‘‘ کے نعرے لگا دئیے۔ بچے نے کہاہے کہ بھارت کے

پاس اگر لال قلعہ اور تاج محل نہ ہوتا توکیا بھارت دنیا کو گائے کا گوبر دکھاتا؟ بھارتی ٹی وی کے

مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی میں جاری فسادات کیخلاف پورے شہر میں احتجاجی ریلیاں

نکالی جا رہی ہیں جس میں ناصرف نوجوان اور بوڑھے حصہ لے رہے ہیں بلکہ بچے بھی مودی

سرکار سے اپنی آزادی مانگنے کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔اِسی احتجاجی ریلی کی ایک ویڈیو سوشل

میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک 10 سالہ بچنے نے نریندر مودی’’مردہ باد‘‘ کے نعرے لگا

دئیے۔ بچے نے کہا کہ اگربھارت کے پاس تاج محل، لال قلعہ نہ ہوتا تودنیا کو کیا گائے اور گوبر

دکھاتا؟ اِس سوال پرموجود تمام افراد نے تالیاں بجا کر بچے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔بھارتی

بچے نے اپنی تقریر میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی نظم ترانہ ملی کا شعر پڑھاکہ توحید کی امانت

دلوں میں ہے ہمارے،آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا،بھارتی بچے نے شاعر مشرق کا ایک اور شعر

پڑھتے ہوئے کہاکہ آج بھی ہو جو ابراہیم کا ایمان پیدا،آگ کرسکتی ہے انداز گلستان پیدا،یہ اشعار

پڑھنے کے بعد بچے نے ’’انقلاب زندہ باد‘‘ اور ’’نریندر مودی مْردہ باد کے نعرے لگائے۔بچے نے

وہاں موجود لوگوں سے سوال کیا کہ ہم کیا چاہتے ہیں؟ اِس سوال کے جواب میں لوگوں نے کہا کہ

آزادی، بچے نے مودی سرکار سے آزادی مانگتے ہوئے کہا کہ بچے مانگیں آزادی،جو تم نہ دو گے

آزادی،ہم لڑکر لیں گے۔ آزادی،ہے حق ہے ہمارا آزادی،ہے جان سے پیاری آزادی،ہے پیاری پیاری

آزادی،کل قبر پر لکھنا آزادی،خون سے لکھنا آزادی۔بچے کی اس تقریر نے ماحول کر گرما دیا۔

Leave a Reply