باڑ لگانیوالی ایف سی ٹیم پر افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ ، 4 جوان شہید

Spread the love

دہشت گردوں کا حملہ

ژوب ، راولپنڈی،اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والی ایف سی کی

ٹیم پر سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایف سی کے چارجوان شہید ،6زخمی

ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے مانزاکئی

سیکٹر میں ایف سی پوسٹ پر اسوقت حملہ کر دیا جب جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں

مصروف تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف سی نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ زخمیوں

کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ شہداء میں حوالدار نورزمان،سپاہی شکیل عباسی،سپاہی احسان اﷲ

اور نائیک سلطان شامل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کاکہناہے کہ 5مئی کو

7بجکر45منٹ پر 20دہشتگردوں نے پاکستانی فینسنگ پارٹی پرحملہ کیا،فینسنگ پارٹی پر حملہ ضلع

ثواب میں کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ دہشتگردوں نے چھوٹے اوربڑے ہتھیار حملے میں

استعمال کیے،حملے میں 4پاکستانی سپاہی شہید اور6شدید زخمی ہوئے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق

پاکستان ایسے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان سفارتخانے کو

پاکستان نے اپنے تشویش سے آگاہ کیا گیا ہے اور کہاکہ ایسے منظم گروہوں کیخلاف کارروائی کی

جائے ۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر حوصلے پست

نہیں کر سکتے، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔ شیخ رشید نے

بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت اور ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

دہشت گردوں کا حملہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply