129

دہشتگرد سربراہ جے یو آئی پر قاتلانہ حملہ کر سکتے ہیں، انٹیلی جنس رپورٹ

Spread the love

اسلام آباد(جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر حملے کیلئے دہشت گردو ں نے منصوبہ بند ی کرلی- دہشت گرد مولانا کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں- حملے کیلئے بارود سے بھری گاڑی بھی استعمال کی جاسکتی ہے- دہشتگرد حملہ

یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد مولانا فضل الرحمن سمیت سیاسی قائدین کو نشانہ بنا سکتے ہیں، نیکٹا

انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دھرنے کے دوران نامعلوم دہشت گردوں کی طرف سے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے دہشت گردوں کی منصوبہ بندی اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر مولانا فضل الرحمن کی سیکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی ہے-

خطرات سےاعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا، سکیورٹی مزید الرٹ

انیٹیلی جنس کی رپورٹ میں خطرات سے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سمیت کمشنر راولپنڈی اور آئی پی او راولپنڈی کو بھی آگاہ کردیا گیا۔ اعلیٰ حکام نے تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی اس ضمن میں ہائی الرٹ جاری کردیا- 

دہشتگرد حملہ

Leave a Reply