کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان میں دہشتگردی کیلیے افغان سرزمین استعمال کی،دفتر خارجہ

Spread the love

دہشتگردی کیلیے افغان سرزمین

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے متعلق افغان

وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا، دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرحد پار حملوں سے

سلامتی اور استحکام کو مستقل خطرہ لاحق ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا

ہے کہ افغانستان کا بیان اقوام متحدہ رپورٹس اور زمینی حقائق کے برخلاف ہے، پچھلے کئی سالوں

میں تحریک طالبان پاکستان نے پاکستان میں متعدد دہشتگرد حملے کیے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کالعدم

ٹی ٹی پی نے پاکستان میں دہشتگردی کےلئے افغان سرزمین استعمال کی، اقوام متحدہ مانیٹرنگ ٹیم

رپورٹ میں ٹی ٹی پی کے پاکستان مخالف مقاصد کو تسلیم کیا گیا۔ پاکستان میں سرحد پار حملوں سے

سلامتی اور استحکام کو مستقل خطرہ لاحق ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کا بلا امتیاز دہشتگردی

کےخلاف ہر طرح کا مقابلہ کرنے کا عزم واضح ہے، پاکستان نے امن کےلئے افغانستان پاکستان

ایکشن پلان کے موثر استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ

پاکستان انٹرا افغان امن عمل کو آسان بنانے کےلئے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے، امید ہے

افغانستان میں دیرپا امن کےلئے افغان موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

دہشتگردی کیلیے افغان سرزمین

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply