دہشتگردی کسی بھی جذبے یا مقصد کی خاطر ہو، ناقابل قبول، سلامتی کونسل

دہشتگردی کسی بھی جذبے یا مقصد کی خاطر ہو، ناقابل قبول، سلامتی کونسل

Spread the love

نیویارک (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) دہشتگردی سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صوبہ خیبرپختونخوا میں داسو ڈیم کی تعمیراتی

چین اور پاکستان کے عملہ کو سایٹ پر لے جانیوالی بس پر دہشت گرد حملے کی

شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گردی مجرمانہ فعل ہے جس کا کوئی جواز

نہیں ہوسکتا، دہشت گردی خواہ کسی بھی جذبے یا مقصد کی خاطر ہو، قبول نہیں۔

رکن ریاستیں اقوام متحدہ کے منشور، عالمی و انسانی ہمدردی کے قوانین کے

مطابق دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متاثرہ

خاندانوں، حکومت پاکستان سے دلی ہمدرد ی اور افسوس کا اظہار کیا۔

=-= دنیا بھر سے مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سلامتی کونسل نے دہشت گردی ا و ر اس میں 9

چینی اور 3 پاکستانی باشندوں کے جاں بحق، دیگر کے زخمی ہونے کی مذمت اور

افسوس اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک

تمناﺅں کا اظہار کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا سلامتی کونسل کے ارکان ہر قسم کی

دہشت گردی کو عالمی امن کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔ دہشت گردی میں ملوث

تمام مجرموں، سرپرستی اور مالی تعاو ن فراہم کرنے والوں کو انصا ف کے

کٹہرے میں لایا جائے۔ عالمی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے

مطابق مجاز حکام اس ضمن میں پاکستان اور چین کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

دہشت گردی خواہ کسی بھی جذبے یا مقصد کی خاطر ہو، قبول نہیں۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رکن ریاستیں اقوام متحدہ کے منشور، عالمی و انسانی

ہمدردی کے قوانین کے مطابق دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ عالمی امن و سلامتی

کے لئے خطرہ کا باعث کارروائیوں کے تدارک کے لئے تمام رکن ممالک کردار

ادا کریں۔

دہشتگردی سلامتی کونسل ، دہشتگردی سلامتی کونسل ، دہشتگردی سلامتی کونسل

Leave a Reply