Pakistan China Friendship, Shaking Hands

دہشتگردوں کی کمر توڑنے کیلئے پاکستان کیساتھ ، سی پیک کامیاب بنائینگے، چین

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بیجنگ،اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) دہشتگردوں کی کمر توڑنے

چین نے کہا ہے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں اور حربے ناکام ہوں

گے، دہشتگردی کیخلاف بین الاقوامی جنگ میں پاکستان کی مثبت کاوشوں کو

سراہتے ہیں، دہشتگردوں کی کمر توڑنے کیلئے پاکستان کیساتھ ہیں۔

=—= انسداد دہشتگردی جنگ میں پاکستان کی مثبت کاوشیں قابل تعریف

ترجمان چینی دفتر خارجہ لی جیان ژاﺅ نے پاکستان کی طرف سے دیئے جانے

والے ڈوزئیر جس میں سی پیک کیخلاف بھارتی سازشوں اور ریاستی دہشت گردی

کے تمام ثبوت ہیں کے جواب میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ چین دہشت

گردوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔ سی پیک کو سبوتاژ

کرنے کی تمام کوششیں، حربے ناکام ہونگے۔ چین انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان

کی جدوجہد کا معترف ہے۔ پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے

جیان ژاؤ نے کہا دہشتگردوں کی کمر توڑنے کیلئے چین پاکستان کے ساتھ ہے۔

سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنیوالوں کو مایوسی ہو گی۔

=—= پاکستان بھارتی سازش،مزموم عزائم سے عالمی برادری کو آگاہ کر چکا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سی پیک کیخلاف بھارتی

سازشوں اور مزموم عزائم کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا بدنام زمانہ خفیہ ادارے

‘’را” منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے 2015ء سے کام کر رہا ہے۔ پاکستان پہلے

ہی بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد پر مشتمل ڈوزیئر دنیا کے

سامنے لا چکا ہے۔ ڈوزیئر میں سی پیک کیخلاف بھارتی ریاستی دہشتگردی کے

تمام زمینی حقائق موجود ہیں۔ انہوں نے بھارت کے دہشتگردوں سے رابطوں، مالی

معاونت، تربیت اور سرپرستی کو بے نقاب کیا۔ سی پیک کیخلاف سیل کا سربراہ

براہ راست بھارتی وزیراعظم کو رپورٹ کرتا ہے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

دہشتگردوں کی کمر توڑنے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply