hafizSaeed 47

دہشتگردوں کی مالی معاونت پرحافظ سعید اور ظفر اقبال کو11سال قید،30ہزار جرمانہ

Spread the love

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے امیر جماعت الدعوۃ پروفیسر حافظ سعید اور ملک ظفر اقبال کو دہشت

گردوں کی مالی معاونت کے جرم میںمجموعی طور پر11سال قید اور30ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے،جرمانہ کی

عدم ادائیگی پر مجرموں کو مزید10دن قید کی سزابھگتنا ہوگی،عدالت نے27صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری

کردیاہے ،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے لاہور اور گوجرانوالہ میں جماعت الدعوۃ کی

جائیدادوں کوٹیررفنانسنگ کے ذیعے خریدنے ، استعمال کرنے اورکالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے ،دہشت گردوں کی مالی

معاونت وغیرہ کے جرم میں پروفیسرحافظ سعید اور ان کے ساتھی ملک ظفراقبال کودو مقدمات میں ساڑھے 5،5سال قید اور

15، 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایاہے ۔کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) پولیس نے سال 2000ء

میںحافظ سعید اور ملک ظفر اقبال کے خلاف فنڈ ریزنگ اور غیر قانونی پراپرٹی بنانے ،کالعدم تنظیموں سے تعلق اور دہشت

گردوں کی مالی معاونت کے الزام کے تحت 2 مقدمات درج کرنے کے بعدمقدمات کا چالان عدالت میں جمع کروادیاتھاجس کے ب

عد عدالت نے باقاعدگی سے اس کیس کی سماعت کی ،دونوں مقدمات میں ملزموں کے خلاف 23 گواہوں نے عدالت میں ب

یانات قلمبند کرائے ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرئوف وٹو نے گزشتہ روز ملزموں کے خلاف الزامات کے حق میں دلائل

دیئے جبکہ ملزموں کے وکیل عمران گل نے الزامات کی مخالفت کی ،کیس کی سماعت کے موقع پرسکیورٹی کے سخت ا

نتظامات کئے گئے تھے اور عدالت کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔

Leave a Reply