دہشتگردوں کی فائرنگ

شمالی وزیر ستان، افغان علاقے سے دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 جوان شہید

Spread the love

دہشتگردوں کی فائرنگ

راولپنڈی (جے ٹی این آن لائن نیوز) افغان سر زمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کا سلسلہ

جاری ہے۔ شمالی وزیرستان میں پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان جام

شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سرحد پار سے شمالی وزیرستان میں

دواتوئی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار سلیم اور لانس نائیک پرویز

جام شہادت نوش کر گئے۔۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کی گئی جس سے افغان

دہشتگروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان مستقل طور پر افغانستان سے

مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ اپنی طرف سے موثر بارڈر کنٹرول کو یقینی بنائے۔ پاکستان کے خلاف

دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے مستقل استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے ملٹری پوسٹ پرفائرنگ کی مذمت

کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردی کی واردات افسوس

ناک ہے۔ سرحد پارسے دہشت گردی کی کارروائیوں کو ختم ہونا چاہیئے۔

دہشتگردوں کی فائرنگ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply