دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ

دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، 4 جوان مادر وطن پر قربان

Spread the love

دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ

کوئٹہ(جے ٹی این آن لائن نیوز) دہشت گردوں نے دیسی ساختہ بم حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی)

کے 4 جوانوں کو شہید کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری

بیان کے مطابق ‘دہشت گردوں نے مارگیٹ مائنز کی سیکیورٹی میں مامور فرنٹیئر کور کے جوانوں

کو مارگیٹ روڈ کوئٹہ میں دیسی ساختہ بم استعمال کرتے ہوئے نشانہ بنایا’۔بیان کے مطابق ‘حملے

میں ایف سی بلوچستان کے جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 4 جوان شہید ہوئے’۔آئی ایس پی آر کے مطابق

‘شہادت پانے والے جوانوں میں خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے گاوں وانڈا لنگار کیل سے

تعلق رکھنے صوبیدار سردارعلی خان، پنجاب کے ضلع وہاڑی کے علاقے چک 272 ای بی کے

رہائشی سپاہی مصدف حسین، ضلع ڈی آئی خان کے علاقے وانڈا ٹیلگی کے رہائشی سپاہی محمد انور،

آزاد کشمیر کے ضلع نیلم کے گاوں بندل سے تعلق رکھنے والے سپاہی اویس خان شامل ہیں’۔بیان میں

کہا گیا کہ ‘ایف سی بلوچستان نے علاقے کو دہشت گردوں سے صاف کرنے کے لیے وسیع آپریشن

شروع کردیا ہے جو جاری ہے’۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ ‘شرپسند عناصر کی جانب سے اس طرف

کے بزدلانہ حملے بلوچستان میں بڑی محنت سے قائم کیے گئے امن و استحکام کو سبوتاژ نہیں

کرسکتے’۔بیان میں کہا گیا کہ ‘سیکیورٹی فورسز یہاں تک اپنی جانوں اور خون کے ذریعے دہشت

گردوں کے ناپاک عزائم کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں’۔یاد رہے کہ 11 جون کو بھی بلوچستان

کے ضلع خاران میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (آئی بی او) کے دوران ایف سی کا ایک فوجی شہید

ہوگیا تھا۔آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے ہلمرگ میں آپریشن کیا جس

کے دوران بے گناہ شہریوں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز کے خلاف تشدد/دہشت گردی کی مختلف

کارروائیوں میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک اور بھاری مقدار میں اسلحہ / گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے’۔

مزید بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کورپس بلوچستان کا ایک سپاہی، جس کی شناخت

فدا الرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، شہید ہو گیا۔رواں ماہ کے آغاز میں بلوچستان میں دو الگ الگ

حملوں میں 4 فوجی شہید اور 8 زخمی ہوچکے ہیں۔

دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply