0

دھند نے تباھی مچا دی،دوبہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق،34 زخمی

Spread the love

جی ٹی روڈپر اوکاڑ ہ بائی پاس کے قریب شدید دھند کے باعث دو بسوں سمیت سات گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، دوسگی بہنوں سمیت چھ افراد جاں بحق ، 34 شدید زخمی ،زخمیوں کو اوکاڑہ سٹی اور سائوتھ سٹی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا،پانچ شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال منتقل کردیا گیا،جائے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان اور اے سی عمرمقبول سمیت ضلعی افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ،تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر اوکاڑہ بائی پاس کے قریب شدید دھند کے باعث دومسافر بسیں اور پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں ،حادثہ کے نتیجہ میں ساہیوال کے گائوں 85فور آر کی رہائشی دو سگی بہنیں عروج بی بی اور علیشہ دختران صدیق ذین علی ولد فضل حسین سکنہ96/6Rساہیوال،ہما سعید دختر سعید احمد سکنہ 78/5Lیوسف ولد مختار سکنہ71/5Lاور ایک نامعلوم شخص جسے لاہور لے جایا جارہا تھاجاں بحق ہوگئے،حادثہ میں34مسافرزخمی ہوئے جنہیں ریسیکیو1122 کے ذریعے طبی امداد کے لئے اوکاڑہ سٹی اور سائوتھ سٹی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا،

Leave a Reply