126

دھرنے سے نمٹنے کی تیاری کرلی،وزیر قانون پنجاب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے اور

مارچ سے نمٹنے کیلئے بڑی تیاری کا اعلان کر دیا۔ راجہ بشارت نے کہا ہے کہ

جتنا بڑا مولانا کا پلان ہوگا حکومت کی تیاری بھی اتنی ہی بڑی ہوگی۔پنجاب

اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا

کہنا تھا کہ مولانا کا حتمی پلان اور اعلان سامنے آئے گا تو فیصلہ کریں گے کہ

حکومت پنجاب کس طرح اقدامات کرتی ہے۔ انہوں نے والدین سے استدعا کی کہ

وہ اپنے بچوں کا خیال کریں، مدارس کے بچوں کو سیاسی سرگرمی سے دور رکھا

جائے۔وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ سیاسی قیادت کو بچوں کو سیاسی گرمیوں

کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، ایک بار جے یو آئی اور اپوزیشن کا پلان سامنے

آنے دیں، اس کے مطابق حکومت لائحہ عمل تیار کرے گی، امن و امان کا مسئلہ

پیدا ہو گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب

سے بھی جے یو آئی آزادی مارچ کو روکنے کیلئے لائحہ طے کرلیا گیا ۔ خیبر

پختونخوا حکومتی ترجمان اجمل وزیر کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے جو

کہا ہے اس پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا، کسی کو حکومتی رٹ چیلنج

کرنے نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں