ناراض بلوچوں سے مذاکرات

دھاندلی ،فراڈ ختم کرنے کا واحد حل ای ووٹنگ ہے، وزیر اعظم

Spread the love

دھاندلی فراڈ ختم کرنے

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے 1970ء کے علاوہ تمام

انتخابات میں دھاندلی ہوئی، ای ووٹنگ سے دھاندلی ختم ہو جائیگی، اپوزیشن ہار بھی جائے تو مانے

گی، الیکشن شفاف ہوئے۔ حکومت کا اصل مقصد گورننس کے ذریعے آسانی پیدا کرنا ہوتا ہے،

حکومت ٹیکس کی بنیاد پر کام کرتی ہے اور نتیجے میں ٹیکس دہندہ شہریوں کو خدمات و سہولیات

فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، پیپر لیس نظام آنے سے فراڈ ختم ہو جاتا ہے، وزارت

قانون پر بہت دباؤہے، ہم بھی شکایت کرتے ہیں وزارت قانو ن میں فائل جاتی ہے تو پتا نہیں چلتا کہاں

گئی، فائل گم ہو جاتی ہے، زمینوں کی فائلوں کو آگ لگ جاتی ہے، عدالتوں میں آدھے کیسز زمینوں

کے ہوتے ہیں، اگست تک اسلام آباد کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر رائزڈ ہو جائیں گے۔ گزشتہ روزوراثتی

سرٹیفکیٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا حکومت کا کام عوام

کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوتاہے، ہمیں ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنی

چاہئیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی شمولیت کیلئے بھی نظام لانا چاہتے ہیں، الیکشن میں بھی چاہتے ہیں

اوورسیزپاکستانی شامل ہوں، 90 لاکھ پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، ان کی ترسیلات زر سے ملک چلتا

ہے۔ جب حکومتی ادارے غیر فعال ہوں جائیں تو حکومت عوام کی خدمت کرنے سے قاصر ہوجاتی

ہے اور پھر عوام حکومت کی خدمات کرتے ہیں اور یہ ناقص نظام کی علامت ہے۔ سرکاری اداروں

میں ہر کام انتہائی دشواری سے ہوتا ہے، ضروری ہے ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کیلئے آسانی پیدا

کی جائے۔ شوکت خانم ہسپتال میں بھرپور طریقے سے ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ

سے کرپشن کا وجود ہی نہیں رہا ، کوشش ہے کہ حکومت میں ای گورننس لے کر آئیں۔عدالتوں میں

اراضی کے کیسز جلدختم کرنے کیلئے ہم لینڈ ریکارڈ ٹیکنالوجی بیس کررہے ہیں، دیگر سرکاری

اداروں میں بھی جلد ٹیکنالوجی رائج کرینگے ۔بعدازا ں اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا لوگوں کو پتہ ہی نہیں کتنا بڑا مسئلہ سامنے

آنیوالا ہے، 1960ء سے 2010ء تک جتنا اسلام آباد بڑھا اتنا 2010سے 2020تک پھیلا، اسلام آباد

جس تیزی سے پھیل رہا ہے ہم نے تبدیلیاں نہ کیں تو ٹریفک اور ماحولیاتی آ لو د گی کے مسائل سا

منے آئینگے، گر ین ایریا ختم ہوجائیگا ،آرگنائزیشن کے بہت سنگین خطرات ہیں۔ اسلام آباد کا ماسٹر

پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں قبضہ گروپ کو ختم کیا جائیگا،اسے کسی کا خوف نہیں

کیونکہ اس کام میں پیسہ زیادہ کم اور سزا کم ہے، اسی لئے مافیا تیزی سے بڑھ رہا ہے ان کے

خاتمے کیلئے نیا قانون لارہے ہیں۔ پاکستان دنیا کا تیزی سے اربنائزڈ ہونیوالا ملک ہے۔ دریں اثناء اپنی

زیر صدارت انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی، خصوصاً اس عمل کیلئے وفاق کی جانب سے

فراہم کیے جانیوالے فنڈز سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب میں وز یر اعظم عمران خان نے کہا

انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ان علاقوں کے عوام نے

ملک کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، ہم انکی انتہائی قدر کر تے ہیں، تعمیر و ترقی کیلئے کیے گئے

وعدے کی تکمیل میں صوبے اپنا حصہ ڈالیں تاکہ تعمیر و ترقی کے عمل کو مزید مستحکم کیا جا

سکے۔ اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں میں جار ی ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیااور بتایا گیا

انضمام شدہ علاقوں کی آبادی ملکی آبادی کا تقریباً 2.4فیصدجبکہ این ایف سی ایوارڈ میں انکا حصہ

تقریباً 80ارب روپے بنتا ہے اوروفاق اس وقت 4فیصد کے اعتبار سے ادائیگیاں کر رہاہے۔

دھاندلی فراڈ ختم کرنے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply