دکھیاری روحی بانو کی میت وطن لانے کی تیاریاں

Spread the love

ماضی کی مشہور اداکارہ روحی بانو کی میت پاکستان لانے کےلئے ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے ان کی بہن روبینہ یاسمین سے رابطہ کرلیا ۔انہوںنے ٹیلیفون پر بات کر تے ہوئے بتایا پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے انہیں آج پیر کے روز بلایا ہے اورسفارتخانہ روحی بانو کی میت پاکستان بھجوانے کےلئے تمام ضروری انتظامات کرے گا ۔میری خواہش ہے روحی بانو کی میت جلد سے جلد پاکستان لےجائی جائے ۔ تر کی میں انتقال کر جانےوالی پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ روحی بانوکی استنبول میں امانتاً تدفین کردی گئی تھی۔ان کی بہن کا کہنا تھا فوری طور پر میت کو پاکستان لانے کا بندوبست نہیں ہو سکا اور یہی وجہ ہے میت کی ترکی میں امانتاًتدفین کی گئی ۔

Leave a Reply