corona Special jtnonline

دُبئی میں ماسک نہ پہننے، پولیس سے الجھنے کا انجام، 3 ماہ قید، ڈی پورٹ کی سزائیں

Spread the love

دُبئی(جے ٹی این آن لائن کرونا سپیشل ) دُبئی ماسک نہ پہننے

اماراتی ریاست دُبئی میں کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں سے سختی سے

نمٹا جا رہا ہے۔ ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار نہ کرنے والوں پر بھاری

جرمانے عائد ہو رہے ہیں۔ اس کے باوجود کچھ ڈھیٹ لوگ گھر سے باہر ماسک نہ

پہن کر اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں اور اس سنگین

خلاف ورزی پر اُلٹا پولیس والوں سے اکڑ جاتے ہیں۔ عدالت نے ایک ایسے ہی

ضدی شخص کو ساتھی سمیت تین ماہ قید اور ڈی پورٹ کرنے کی سزا سُنا دی ہے۔

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

استغاثہ کے مطابق ایک مصری باشندے نے اپنے ساتھی کیساتھ مل کر پولیس

والے سے بدتمیزی کی تھی اور اسے گھونسہ بھی دے مارا تھا۔ دونوں ملزمان نے

گاڑی بھگانے کی بھی کوشش کی تھی۔ یہ واردات اس وقت پیش آئی تھی جب نائف

کے علاقے میں تعینات ایک پولیس اہلکار نے 46 سال مصری کار سوار کو روکا

تھا، جس نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا۔ ملزم نے پولیس اہلکار کو بتایا کہ اس پر

پہلے بھی ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے اسکا آئی ڈی

کارڈ پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔ پولیس اہلکار کے مطابق ملزم نے مجھے کہا کہ

میں اسے پولیس اسٹیشن نہ جاؤں، بلکہ جرمانے کی رقم وصول کر لوں۔ تاہم میں

نے اسے کہا کہ قانونی طور پر میرے پاس جرمانہ وصول کرنے کا اختیار نہیں

ہے۔ تاہم ملزم اور اسکا ساتھی مجھ سے بحث کرتا رہا۔ اس دوران ملزم کا ساتھی

موبائل فون سے ویڈیو بنانے لگ گیا۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پولیس اہلکار نے کہا میں نے اسے کہا کہ وہ موبائل فون میرے حوالے کر دے

کیونکہ پولیس اہلکار کی ویڈیو بنانا قانونی طور پر جُرم ہے۔ تاہم انہوں نے مجھے

موبائل پکڑانے سے انکار کر دیا۔ جب تکرار بڑھ گئی تو انہوں نے مجھ سے

بدتمیزی شروع کر دی اور پھر ملزم نے مجھے مُکا مار دیا اور پھر سنگین نتائج

کی دھمکیاں دے کر گاڑی بھگا دی، تاہم ٹریفک پوسٹ سے ٹکرا کر گاڑی رُک

گئی تو انہیں دیگر اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔ عدالت نے مصری ملزم اور اس کے

32 سالہ ہم وطن کو پولیس اہلکار پر حملے کا مجرم قرار دے کر تین ماہ قید اور

ڈی پورٹ کیے جانے کی سزا سُنا دی ہے۔

دُبئی ماسک نہ پہننے

Leave a Reply