جہلم کے سرکاری ہسپتال میں دو چہروں والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

جہلم کے سرکاری ہسپتال میں دو چہروں والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

Spread the love

جہلم (جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) دو چہروں والا بچہ

دنیا بھر میں دو دھڑ والے بچوں کی پیدائش سے متعلق تو آپ نے سُن اور پڑھ رکھا

ہوگا لیکن دو چہروں والے بچے کی پیدائش کے بارے میں شاہد ہی کبھی سُنا یا پڑھا ہو

مگر گزشتہ روز ایسا عجیب و غریب واقعہ پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب

سے بڑے صوبے پنجاب کے معروف شہر جہلم رونما ہوا، جہاں کے سرکاری ہسپتال

میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

=-،-= مصر میں گردن کٹے بچے کے بعد سفید بالوں والی بچی کا جنم

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش

ہوئی ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کے گائنی وارڈ میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش

ہوئی ہے جس کی چار آنکھیں، دو منہ اور دو ناک ہیں۔ ڈیوٹی ڈاکٹرز کے مطابق

بچے کی پیدائش نارمل ڈیلیوری سے ہوئی، بچہ کو انتہائی نگہدائش وارڈ میں رکھا گیا

تھا تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز

بچے کے آپریشن کرنے یا نہ کرنے کا بتا سکتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے بچے کی صحت

تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بچے کی پیدائش قدرت کا امر ہے۔ ذرائع کے

مطابق بچے کے والدین کا تعلق نواحی علاقہ ناڑہ سے ہے جو بچے کی پیدائش پر

جہاں انتہائی تشویش میں مبتلا ہیں وہیں انہوں نے اس ضمن میں میڈیا کے ساتھ کسی

بھی قسم کی بات چیت کرنے سے معذرت کی ہے۔

دو چہروں والا بچہ

=-=قارئین= کاوش پسند آئے تو شیئر اور اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply