دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے لاہور اور تہران میں عالمی نمائش کرانے کا اعلان

Spread the love

ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے پاک ایران تعلقات سنہرے دور میں داخل ہو چکے ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میںدو نوں ممالک کے درمیان ٹرین کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ میں 59 فیصد اضافہ خوش آ ئند ہے، نئے سال میں مشترکہ تجارتی حجم کی سطح کو ایک ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر تک پہنچا نے کیلئے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا ہو گا۔ تہران سے آ نے والے تجارتی وفد سے اپنے آفس میں ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا بارڈر ٹریڈ کی حوصلہ افزائی کر کے دونوں ممالک یکساں فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ پا کستان نے ہمیشہ نے ایران کیساتھ تجارت کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے، پاکستان میں سر مایہ کاری کے واسیع مواقع موجود ہیں، ایرانی تاجروں کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ ایران پا ک فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے جلد لاہور اور تہران میں پا کستانی اور ایرانی مصنوعات کی عالمی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس سے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ آئل، گیس اور کیمیکل سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی وسیع گنجاش ہے جس سے دونوں ممالک کو استفادہ کرنا چاہیے۔ پا کستان دودھ کی پیداوار میں نمایا مقام رکھتا ہے، ڈیری سیکٹر میں ایران کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تجارتی تعلقات سے خطے میں خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

Leave a Reply