Prise Bonds 200 jtnonline 99

200 روپے مالیتی بانڈز ہولڈز میں 7.50 لاکھ انعام کس کا ؟ قرعہ اندازی آج

Spread the love

لاہور(جتن آن لائن اکنامک رپورٹ) دو سو مالیتی بانڈز

پاکستان نیشنل سیونگز کے زیر اہتمام 200 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج بروز پیر ہو گی۔ یہ بھی پڑھیں

قرعہ اندازی مظفر آباد میں ہوگی

جنت نظیر ریاست آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ہونے والی 200 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7 لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے مالیت کے 2394 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

یاد رہے قومی بچت مرکز کے زیر اہتمام 15000 روپے مالیت والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آئندہ ماہ یکم اپریل 2020ء صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ہوگی-

قرعہ اندازی میں حصہ لینے اور انعام پانے والے خوش نصیبوں میں شامل ہونے کیلئے ابھی انعامی بانڈز خریدیں- انعامی بانڈز آپ ملک میں کسی بھی سرکاری و نجی بینکوں، قومی بچت کے مراکز یا مستند انعامی بانڈ ڈیلرز سے بھی خرید کر سکتے ہیں-

مستحکم معیشت کیلئے قومی بچت اہم ، استفادے کا بہترین زریعہ حکومت کیساتھ منصوبوں میں سرمایہ کاری

ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اپنی بچت کو سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، توملکی معیشت روز بروز مستحکم ہوتی ہے جب کہ ساتھ ساتھ وہ قوم بھی غربت، مفلسی اور تنگ دستی سے محفوظ رہتی ہے- انعامی بانڈز بھی سرمایہ کاری کی ایک قسم ہے-

انعامی بانڈز سمیت دیگر سرمایہ کاری سکیموں کی جان کاری کیلئے وزٹ کریں ( نیشنل سیونگز )

دو سو مالیتی بانڈز

Leave a Reply