سیہون شریف کے ہسپتال میں زیرِ علاج دو دل والا بچہ

سیہون شریف کے ہسپتال میں زیرِ علاج دو دل والا بچہ

Spread the love

سیہون شریف، عارفوالا (جے ٹی این دلچسپ و عجیب نیوز) دو دل والا بچہ

صوبہ سندھ کے ضلع سیہون شریف کے سید عبداللّٰہ شاہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں

زیرِ علاج بچے کے جسم میں دو دل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، دو دل رکھنے

والے 4 سال کے بچے کا تعلق نواب شاہ قاضی احمد سے ہے، اس حوالے سے

بچے کے والد نے کہا بیٹے کو چیک اپ کے لیے این آئی سی وی ڈی سیہون لایا

تو ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کرائے اور بچے کے جسم میں دو دل ہونے کا

انکشاف کیا۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے بتایا کہ ٹیسٹ میں بچے

کے جسم میں دو دل پائے گئے۔ ڈاکٹر معین الدین نے کہا کہ 4 سال کے کامران کا

ایک دل دائیں جانب اور دوسرا بائیں جانب ہے، میڈیکل سائنسز میں جسم میں دو

دل کے کیسز بہت کم سامنے آتے ہیں۔ اس حوالے سے ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر

عبدالرحمن جمالی نے کہا میں نے پہلی بار ایسا کیس دیکھا ہے۔ ڈاکٹر عبدالرحمن

جمالی نے کہا کہ دو دل کے سبب بچے کو مستقبل میں تکلیف ہو سکتی ہے، لہٰذا

بچے کو علاج کے لیے کراچی بھیجیں گے۔

=-،-= تحصیل عارفوالا سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کی غفلت، کمسن جاں بحق

صوبہ پنجاب کی تحصیل عارفوالا کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت

سے ننھا پھول مرجھا گیا- تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارف

والا کے چلڈرن وارڈ کی ایمرجنسی میں کمسن بچے علی عاصم کو تشویشناک

حالت میں لایا گیا، جہاں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے علی عاصم

تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ہار گیا، جس پر ورثاء نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں

احتجاجی مظاہرہ کیا اور اعلیٰ حکام سے فی الفور نوٹس لینے، اور غفلت کے

مرتکب ڈاکٹر کو سخت سزاء دلوانے کا مطالبہ کیا۔

دو دل والا بچہ ، دو دل والا بچہ ، دو دل والا بچہ ، دو دل والا بچہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply