136

’’دوٹکے کی عورت‘‘ ڈائیلاگ کی اہمیت معلوم نہیں تھی ، عائزہ خان

اسلام آباد (فلم رپورٹر ) اداکارہ عائزہ خان نے ’’دوٹکے کی عورت‘‘ ڈائیلاگ پر

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب انہوں نے ڈرامہ ’’میرے پاس تم

ہو‘‘ کا سکرپٹ پڑھا تو انہیں اس وقت اس ڈائیلاگ کی اہمیت معلوم نہیں تھی لیکن

اداکارہ ہمایوں سعید نے جس خوبصورتی سے اس ادا کیا وہ قابل داد ہے۔ایک سوال

پر انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کا رشتہ پیار ،یقین اور اعتماد سے جڑا ہوتا ہے اور

دونوں میں سے ایک بھی بے وفائی برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

مہوش ایک ایسا کردار ہے جس سے لوگ سبق حاصل کریں گے۔یاد رہے کہ ڈرامہ

’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط 25جنوری کو نجی ٹی وی کے ساتھ ساتھ

سینما کی زینت بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں