دولہے کا شناختی کارڈ نہ ہونے پردلہن کے گھر آئی بارات بغیر نکاح واپس

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فیصل آباد(جے ٹی این آن لائن) دولہا کے پاس اپنا قومی شناختی کارڈ موجود نہ

ہونے گھر آئی بارات بغیر نکاح کے واپس لوٹ گئی۔ لڑکی والوں نے نکاح کرنے

سے انکارکر دیا۔ آن لائن کے مطابق مکوآنہ صوفی ٹائون میں صادق ولد جمال دین

کی بیٹی (ص) کی شادی کے سلسلہ میں چک نمبر 430 گ ب کے رہائشی محمد

ارشاد ولد نور محمد بارات لے کر آیا جب نکاح کا سلسلہ شروع ہونے لگا تو

لڑکی والوں نے دولہا کا قومی شناختی کارڈ دکھانے کو کہا تو دولہا کے پاس

شناختی کارڈ موجود نہ تھا جس پر لڑکی والے افسردہ ہو گئے۔ لڑکی والوں کا

کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ فراڈ ہونے والا تھا اور لڑکے کی عمر کو بھی چھپایا جا

رہا تھا اس لئے کارڈ نہیں دکھایا گیا۔ بارات کو بغیر دلہن کے واپس جانا پڑ گیا اور

باراتیوں کی منت سماجت بھی کام نہ کر سکی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply