khabar i Hai jtnonline

دولت کی خاطر حواء کے بیٹے، بیٹیوں کا خطرناک کھیل اور سفاک ایس ایچ او

Spread the love

لاہور، سرگودھا ( جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے) دولت کی خاطر حواء

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی نے اغواء کا ڈرامہ رچانے والے 17

سالہ نوجوان کو بازیاب کر کے دو لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق

مغربی نور شاہ کے بھائی شہنشاہ نے پانچ اپریل کو پاک کالونی پولیس کو اطلاع

دی کہ اس کے بھائی کو اغواء کر لیا گیا ہے اور اس کی رہائی کے بدلے دو لاکھ

روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے جس پر پولیس نے مغوی کی بازیابی کے لیے

کوششیں شروع کر دیں، جس موبائل نمبر سے رابطہ کرکے تاوان طلب کیا گیا تھا،

ٹیکنالوجی کی مدد سے اسکی لوکیشن کا سراغ لگا کر مغوی لڑکے کو بازیاب کرا

لیا جبکہ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ لڑکا اغواء نہیں ہوا تھا بلکہ اس نے

خود لڑکیوں کیساتھ مل کر اغواء کا ڈرامہ رچایا تاکہ اہلخانہ سے تاوان وصول کر

سکے۔ پولیس نے نوجوان کو بھی حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی

ہے-

=–= خبر آئی ہے کے زیرعنوان مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سرگودھا میں گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر شہری

کو اغواء کر کے پولیس سٹیشن لیجا کر ٹارچر سیل سے حالت غیر ہونے پر غائب

کرنے پر ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ عطا شہید کے ایس یچ او کو شوکاز نوٹس

جاری کرکے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چک 132 جنوبی کے انوارالحق نے

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج خالد وزیر کو درخواست میں بتایا 28 جنوری 2021ء کو

تھانہ عطا شہید کے ایس ایچ او افضال گورائیہ، سب انسپکٹر رانا شاہد اور کانسٹیبل

ذوالقرنین نے دس پولیس گاڑی سوار اہلکاروں کے ہمراہ گھر میں گھس کر خواتین

اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور لوٹ مار کرتے رہے اور پھر گھر کے سربراہ

کاشف انور کو زبردستی اٹھا کر تھانے کے ٹارچر سیل میں رکھا، مارپیٹ کرتے

ہوئے جسم پر رولر پھیرتے رہے جس سے حالت غیر ہونے پر کاشف انور کو

غائب کردیا۔

دولت کی خاطر حواء

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply