عمران خان کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، وفود کی سطح پر مذاکرات

دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ

Spread the love

دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے

پاکستان میں توانائی، مواصلات، ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں 50 کروڑ ڈالر کی مالی اعانت کے فریم

ورک کی مفاہمتی یادداشت سمیت مختلف شعبوں باہمی معاہدوں پر دستخط کیے۔اعلامیے کے مطابق

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ سیاسی، اقتصادی،

تجارتی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم

نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل اور افغانستان امن مفاہمتی عمل سے متعلق کوششوں سے بھی ا?گاہ

کیا۔عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام سے

متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے کونسل تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون

بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ دونوں ممالک میں جرائم کی روک تھام کیلئے سزا یافتہ قیدیوں کی

منتقلی، انسداد منشیات، توانائی، پن بجلی گھر سمیت مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں ?پر

بھی دستخط کیے گئے۔وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

وزیراعظم عمران خان آج اپنے دورے کے دوسرے روز مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ روضہ رسول پر

حاضری دیں گے۔ وزیراعظم کل عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے۔

سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام سے متعلق معاہدہ طے پا گیا

سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام سے متعلق معاہدہ طے پاگیا جبکہ دونوں ممالک

کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے،تفصیلات کے مطابق

وزیراعظم عمران خان 3روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تو سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ

محمدبن سلمان نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا ، جس کے بعد عمران خان جدہ ایئرپورٹ سے

شاہی دیوان کے لئے روانہ ہوئے، اس موقع پر ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ،شاہ

محمودقریشی،شیخ رشید ہمراہ تھے،شاہی دیوان پہنچنے پرسعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے

وزیراعظم کادوبارہ استقبال کیا، وزیراعظم کے اعزاز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب

سے عشائیہ دیا گیا ،عشائیے سے پہلے شاہی دیوان میں دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات

ہوئی،جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان متعددمعاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پردستخط کئے گئے،

سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام سے متعلق معاہدہ طے پاگیا جبکہ دونوں ممالک

میں سزا یافتہ مجرمان کے تبادلے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوئے،دونوں ممالک میں

ماحولیات کے شعبے میں تعاون کامعاہدہ طے پایا جبکہ جرائم کے خلاف دونوں ملکوں میں تعاون کے

معاہدے سمیت توانائی منصوبوں کے حوالے سے فریم ورک ایگریمنٹ پر بھی دستخط کیے

گئے،منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیحوالے سے مفاہمتی یادداشت اور ورکرزریکروٹمنٹ سمیت

میڈیا کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے،دورے کے دوران

وزیراعظم روضہ رسول ؐ پرحاضری دیں گے،عمرہ اداکریں گے جبکہ وزیراعظم سیکریٹری جنرل

اوآئی سی اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی جانب سے عشائیہ

وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی جانب سے عشائیہ

دیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، آرمی چیف چیف جنرل قمر

جاوید باجوہ بھی عشائیہ میں موجود تھے۔

مدینہ منورہ پہنچنے پر وزیراعظم کی بغیر جوتوں کے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعظم عمران خان روضہ رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ

گئے۔مدینہ ائیرپورٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز

نے کیا۔اس دوران وزیراعظم ہاؤس کے ا?فیشل اکاؤنٹ سے تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں

دیکھا جاسکتا ہے کہ مدینہ ائیرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے وزیراعظم نے جوتے نہیں پہن رکھے

اور وہ وفد کے ساتھ بغیر جوتوں کے ہی جارہے ہیں۔

وزیر اعظم کا مدینہ مورہ پہنچنے پر پر تپاک استقبال

وزیر اعظم عمران خان روضہ رسول ( صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچے

تو ان کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود

قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان،

سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر

معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی

برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی بھی موجود تھے ۔

وزیراعظم کا سعودی عرب آمد پر جامنی رنگ کے کارپٹ پر استقبال

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سرکاری دور ہ پر سعودی عرب کے موقع پر جدہ کے کنگ

عبدالعزیز ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کے استقبال میں جامنی رنگ سے ملتے جلتے بنفشئی کارپٹ کے

مناظر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔ عام طور پر سعودی عرب میں بھی

مہمانوں کے لیے ریڈ کارپٹ کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب سعودی عرب میں سرخ رنگ کے

کارپٹ کی بجائے بنفشئی رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق مہمانوں کے استقبال

کے لیے بنفشئی کارپٹ کے انتخاب کی وجہ موسم بہار میں سعودی پہاڑوں کے رنگ سے میل لگانا

ہے۔موسم بہار میں سعودی عرب کے پہاڑی علاقے بنفشئی رنگ کے پھولوں سے سج جا تے ہیں۔

بنفشئی کارپٹ کو سعودی ثقافت میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں

عوامی ہنرمند عام طور پر ہاتھ سے بنفشئی کا رپیٹ تیار کرتے ہیں۔سعودی عرب کے ریگستان اور

پہاڑی علاقے الخزامی موسم بہار کے دوران پھولوں کے رنگ سے سج جاتے ہیں۔یہ بنفشئی رنگ کا

ہوتا ہے۔موسم بہار کے دوران مملکت میں کئی ایسے پھول بڑے پیمانے پر کھلتے ہیں جن کا رنگ

بنفشئی ہوتا ہے۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا استقبال بھی بنفشئی کارپٹ سے کیا

گیا تھا جو سعودی مہمان نوازی کی عکاسی کرتا ہے۔

دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply