دوسری شادی منیب بٹ

دوسری شادی سے متعلق بیان پر منیب بٹ کی وضاحت سامنے آ گئی

Spread the love

دوسری شادی منیب بٹ

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ دوسری شادی سے متعلق میرے بیان

کو غلط انداز میں لیا گیا ۔منیب بٹ حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے تھے جہاں انہوں

نے دوسری شادی سے متعلق گفتگو کی تھی ۔اس شو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیاپر وائرل

ہواتاہم بعض سوشل میڈیا پیجز نے منیب بٹ کے اس ویڈیو کلپ کو غلط انداز میں پیش کیا جس کی

وجہ سے سوشل میڈیا پر ان پر بہت زیادہ تنقید ہوئی۔منیب بٹ نے اس ویڈیو کلپ کو اپنے انسٹاگرام

پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ کلپ ہے جسے چند سوشل میڈیا پبلی کیشنز نے غلط انداز میں پیش

کیا، یہ کوئی سنجیدہ گفتگو نہیں تھی جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہم مذاق کررہے تھے اور

میں نے طنزیہ مذاق کیا تھا کہ آپ کو ڈرنا چاہیے اور اپنے شوہر کے زیادہ لاڈ اٹھانے چاہئیں۔میرے

کردار کو داغدار کرنے کے لیے ایک کلپ اٹھایا گیا اور اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر استعمال کیا

گیا یہ قطعی صحافت نہیں ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ عورتوں کو مسلسل اس خوف تلے رہنا چاہیے کہ

ان کا شوہر انہیں چھوڑ دے گا۔منیب بٹ نے مزید کہا میں بھی ایک شوہر ہوں اپنی بیوی سے محبت

کرتاہوں اور وہ بھی مجھ سے محبت کرتی ہے اور ہمارے رشتے کا یہ بنیادی ستون ہے۔ میں اس

ویڈیو کلپ کو شیئر کرنے والے تمام پیجز سے درخواست کروں گا کہ آپ پہلے بنیادی حقائق کا جائزہ

لے لیں اس کے بعد منفی مواد کو پھیلائیں۔

دوسری شادی منیب بٹ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply