Afghan Taliban,Peace Accord,Doha Dialog,Pakistan Invitation,

دوحہ میں طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات ، افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

Spread the love

دوحہ طالبان امریکہ مذاکرات

دوحہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) افغانستان سے انخلا ء کے بعد امریکہ اور طالبان کے درمیان پہلی

بار مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوگئے۔گزشتہ روز طالبان وفد افغانستان کے

عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں دوحہ روانہ ہوا تھا۔ افغانستان سے انخلا کے بعد

امریکہ اور طالبان کے درمیان پہلی بار دوروزہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں جن کا آج بروز

اتواردوسرا روز ہوگا۔اس حوا لے سے افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی نے کہا امریکی وفد سے

تعلقات کی نئی شروعات پر بات ہوئی ہے جبکہ افغان مرکزی بینک کے منجمد اثا ثوں سے پابندی

ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ امریکی وفد سے انسانی امداد جاری رکھنے اور دوحہ معاہدے کی

پاسدرای پر بات ہوئی جبکہ با ت چیت میں افغانستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے پر زور دیا

گیا۔ معاملات میں دخل اندازی نہ کرنے پر بھی بات ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات

اور روابط رکھنے پر تبادلہ خیال ہوا، عرب میڈیا سے گفتگو میں مولوی امیر خان متقی نے کہا امریکہ

نے افغا ن عوام کیلئے کورونا ویکسین فراہم کرنے کا بھی کہا ہے۔ اس سے قبل امریکی وفد کا کہنا تھا

طالبان سے امریکی شہریوں کے افغا نستان سے بحفاظت انخلا، ایک اغوا شدہ امریکی شہری کی

بازیابی اور افغانستان میں انسانی حقوق پر بات کریں گے۔ مذاکرات کا مقصد طالبان کو تسلیم کرنا نہیں۔

امریکہ کی جانب سے مذاکرات میں محکمہ خارجہ کے نائب نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ، یو ایس ایڈ

کی عہدیدار سارہ چارلس اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے عہدیدار شامل ہیں۔قبل ازیں قطر میں طالبان کے

ترجمان اور نائب وزیر خارجہ سہیل شاہین نے کہا تھا امریکہ کیساتھ مذاکرات برابری کی سطح پر

کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ قطر کے نشریاتی ادا ر ے الجزیرہ کو انٹرویو میں طالبان کے دوحہ میں

سیاسی دفتر کے ترجمان اور نائب و ز یر خارجہ سہیل شاہین نے کہا ہے اقلیتوں اور خواتین کو کابینہ

میں جلد شامل کرلیا جائے تاہم عالمی برادری کو بھی افغان عوام کی خوا ہشات کا ا حتر ا م کرنا چاہیے

۔سہیل شاہین جو اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کیلئے طالبان کی جانب سے نامزد کردہ سفیر

بھی ہیں نے ایک سوال کے جواب میں کہا امارت اسلامیہ افغانستان امریکہ کیساتھ بات چیت کیلئے

تیار ہے، لیکن یہ مذاکرات صرف امریکہ کی مرضی کے ایجنڈے پر نہیں بلکہ برابری کی سطح پر

ہونا چاہیئں ۔ ایسا نہیں ہوسکتا ہے صرف ایک فریق اپنی ہی مرضی مسلط کرائے۔

دوحہ طالبان امریکہ مذاکرات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply