0

دوحا میں موجود ترک تنصیبات میں قطر کو بھی داخلے کی اجازت نہ ہونے کا انکشاف

Spread the love

قطر کی سرزمین پر ترک فوج کی تعیناتی کے سمجھوتے کے حوالے سے لیک ہونے والی تفصیلات میں ایک حیران کن انکشاف یہ بھی کیا گیا ہے کہ دوحا میں موجود ترکی کی فوجی تنصیبات میں قطری حکام کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قطر اور ترکی کے درمیان طے پائے معاہدے میں کہا گیا ہے ترک فوج دوحا میں جن عمارتوں کو استعمال کرے گی ان میں قطری حکام کو آمد ورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔ معاہدے کی یہ شق پوری دنیا میں خود مختاری کے مسلمہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی دکھائی دیتی ہے۔معاہدے میں کہا گیا ہے کہ قطر اور ترکی کے درمیان طے پائے فوجی تعاون کے معاہدے کے باوجود ترک فوج جن املاک کو استعمال کرے گی ان کی ملکیت قطر ہی کیپاس ہوگی مگر جب تک انہیں ترک استعمال کریں گے اس وقت تک قطری حکام کو بغیر اجازت ان میں آمد روفت کی اجازت نہیںہوگی۔ اگرقطری حکام ان املاک کو استعمال کرنا بھی چاہئیں انہیں ترک جرنیلوں سے اس کی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ عرب ٹی وی کو معاہدے کی مزید تفصیلات معلوم ہوئی ہیں۔ شق 6 میں کہا گیا ہے کہ دوحہ میں وہ تمام املاک ، مقامات اور تنصیبات جو ترک فوج کے استعمال میں ہوں گی وہ قطر کی ملکیت ہونے کے باوجود انتظامی طورپر ترکی کے پاس رہیں گی اورترک حکام کی اجازت اور مرضی کے خلاف انہیں قطری استعمال نہیں کریں گے۔معاہدے میں کہا گیا ہے کہ اگر قطری حکام دوحا میں موجود ترک تنصیبات کے استعمال کی ضرورت محسوس کریں تو انہیں اس کی تحریری اجازت حاصل کرنا ہوگی۔

Leave a Reply