شہروں میں لاک ڈائون

کورونا کے بڑھتے کیسز،این سی او سی کی دوبارہ پابندیوں کی وارننگ

Spread the love

دوبارہ پابندیوں کی وارننگ

اسلام آباد ،لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 19افراد جاں بحق

ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 427 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی

تعداد 9 لاکھ 63 ہزار 660 ہوگئی۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار

کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 347 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، این سی او سی

نے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریسٹورنٹس، شادی ہالز،

ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں میں دوبارہ پابندیاں لگانے کی وارننگ دےدی۔پیر کواجلاس کو بریفنگ میں

بتایا گیا کہ ریسٹورنٹ، جیمز، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ، مارکیٹوں اورسیاحتی مقامات پر خلاف ورزیاں

دیکھی گئیں ہیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت پابندیوں کا فیصلہ لیا جا سکتا

ہے۔اس موقع پر تمام چیف سیکریٹریز پرمشتمل این سی او سی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ

کیا گیا ہے جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب رواں ماہ تقریبا

ڈیڑھ کروڑ ویکسین ڈوز پاکستان پہنچیں گی ، جس میں سے 90 فیصد کورونا ویکسین پاکستان نے

خریدی ہے، ویکسین میں موڈرنا، فائزر، آسٹرازنیکاویکسین ، سائینو ویک وغیرہ شامل ہیں۔لاہور کے

ایکسپو سینٹر میں موڈرنا ویکسین آنے کے باوجود اوورسیز پاکستانی تاحال ویکسی نیشن سے محروم

ہیں ۔ ایکسپوسینٹر میں سسٹم اپ ڈیٹ نہ ہونے کے باعث اوورسیز پاکستانی کو انتظار کا کہا جارہا

ہے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ

گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو اہے۔پیر کو

اپنے بیان میں معاون خصوصی صحت نے کہا کہ کورونا کیسز اور دیگر پیرا میٹرز میں اضافہ ہوا

لیکن کم رہا،ماسک کا استعمال، ہجوم سے دوری اور ویکسینیشن کے ذریعے کورونا وائرس سے بچا

جاسکتا ہے۔ادھر سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب سارہ اسلم نے کورونا

وائرس کے حوالے سے سے روزانہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔پچھلے 24گھنٹوں میں طویل

دورانیے کے بعد لاہور میں کورونا وائرس سے کوئی بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ صوبہ

بھرمیں مزید4 اموات رپورٹ ہوئیں، جس سے اموات کی کل تعداد 10776ہو گئی ہے۔ اس ضمن میں

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ

حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔18سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا

وائرس سے بچا¶ کی ویکسین لازمی لگوائیں۔ انہوں نے ویکسین کی کمی کے بارے میں افواہوں کو

مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام سنٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے ۔

دوبارہ پابندیوں کی وارننگ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply