دوائیاں مہنگی کرانے میں بااثرمافیا کے ملوث ہونے کا انکشاف

Spread the love

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں مختلف ادویات کی قیمتوں میں 9سے 15فیصد تک اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تاہم اب ملک بھر میں ادویات مہنگی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بااثر مافیا کا ادویایت مہنگی کرانے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے اندر ہی بننے والی ادویات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں ادویات بنانے والی کمپنیوں میں 48فیصد کمپنیاں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کی ملکیت ہیں۔ 45ارکان اسمبلی ایسے ہیں جو ادویات بنانیوالی کمپنیوں کے مالک ہیںجبکہ 23فیصد کمپنیاں پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان یا ہسپتالوں میں اہم عہدے پر فائض ڈاکٹروں اور ان کے قریبی لوگوں کی ہیں۔دوائیوں کی قیمتیں بڑھانے سے قبل ہی ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی تھی۔

Leave a Reply