پاکستان کے طویل القامت شخص نصیر سومرو کی حالت تشویشناک

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

دنیا کے دوسرے طویل القامت شخص پاکستان کے نصیر سومرو کی حالت تشویشناک ہوگئی۔دنیا کے دوسرے طویل القامت شخص نصیر سومرو کراچی کے نجی اسپتال میں آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں اور انھیں سانس کی شدید تکلیف کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ نصیر سومرو کی صحت کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔واضح رہے کہ نصیر سومرو پی آئی اے کے شعبہ ٹریفک کے ملازم ہیں۔علاوہ ازیں ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ نصیر سومرو کو گلستان جوہر میں واقع دارالصحت ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ پی آئی اے کی جانب سے علاج معالجے کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ترجمان پی آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے یہ وہ نصیر سومرو کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کریں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply