oh my God jtn-online

دنیا کے ایسے شہر جو منگنی کے بعد شادی کیلئے خطرہ -.-.-.-؟

Spread the love

پیرس (جے ٹی این آن لائن او مائی گاڈ ) دنیا کے ایسے شہر

یورپ میں دریائے سین کے کنارے واقع ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس کو

محبت اور خوشبوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے اور دنیا کے ہر کونے سے لوگ یہاں

سیاحت کیلئے آتے ہیں۔ ہر سال ہزاروں افراد اس شہر میں اپنے شریک حیات کے

ساتھ منگنی کرتے ہیں اور خوشبووں کا یہ شہرمحبت کی لاکھوں کہانیاں بھی اپنے

اندر سموئے ہوئے ہے۔ لیکن اگر آپ اپنے شریک حیات کے ساتھ پیرس میں منگنی

کا پلان بنا رہے ہیں تو یہ آپ کی شادی کیلئے خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برف پوش محاذ پر ٹینکوں کی گھن گرج میں ہوئی منگنی

حال ہی میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق طلاق یافتہ افراد میں سب سے زیادہ

شرح ان کی تھی جنہوں نے پیرس میں منگنی کی۔ سروے میں3500 برطانوی

طلاق یافتہ جوڑوں سے سوال کیا گیا کہ ان کی منگنی کہاں ہوئی تھی؟ اس سروے

کا مقصد یہ جاننا تھا کہ دنیا میں کونسی جگہ ہے جہاں منگنی کرنے سے شادی

زیادہ عرصہ چل سکے گی۔ پیرس میں منگنی کے بعد شادی کرنے والے 23 فیصد

جوڑوں کے درمیان طلاق گئی اور یہ شرح دنیا کے کسی بھی شہر سے زیادہ ہے۔

نتائج کے مطابق جن جوڑوں میں طلاق ہوئی ان میں سے سب سے زیادہ 23 فیصد

لوگوں نے محبت کے شہر پیرس میں منگنی کی تھی۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

دوسرے نمبر پر آئس لینڈ کا دارالحکومت ریکیاویک ہے جہاں ہونے والی منگنیوں

میں 18 فیصد کا انجام طلاق پر ہوا۔ امریکہ کا شہر نیویارک اس فہرست میں

تیسرے نمبر پر رہا جہاں یہ شرح 14 فیصد رہی۔ ویلز کا دارالحکومت کارڈف بھی

منگنی کیلئے مناسب نہیں کیونکہ فہرست میں اس کا نمبر چوتھا ہے اور جن میاں

بیوی میں طلاق ہوئی ان میں سے11 فیصد نے اس شہر میں منگنی کی تھی۔ کینیڈا

کے شہروینکوور میں ہونے والی منگنی کے بعد شادی کا انجام بھی طلاق پر ہو

سکتا ہے کیونکہ اس کا تناسب 10 فیصد رہا۔

دنیا کے ایسے شہر

Leave a Reply