دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، جنرل زبیر محمود حیات

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر

محمود حیات نے کہاہے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی جبکہ

نوجوانوں نے پاکستان کا پرچم تھامے رکھنا ہے۔ کراچی یونیورسٹی میں پاکستانیت

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل

زبیر محمود حیات نے کہا پاکستانی قوم دنیا میں منفرد ہے، ہم 70 سال پہلے قوم

بنے ہیں، ہماری تہذیب ہزاروں سال قدیم ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم

نہیں کرسکتی۔ قائداعظم نے کہا مسلمان اقلیت نہیں بلکہ ایک قوم ہیں، پاکستان

ہمیشہ مسلمان ملک رہے گا اور یہ ملک سب کیلئے ہے۔ بھارت میں مسلمان

مشکلات کا شکار ہیں، بھارت میں مسلمانوں کے گھر جلائے جاتے ہیں، 42فیصد

مسلمانوں کو ان کے پڑوسی قبول نہیں کرتے۔جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ

ہمارے اوپر سچ اور جھوٹ کی یلغار ہے، آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اس لیے

نیشنل ازم کو ابھارنے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے سے جھوٹ

بھی سچ کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے، نوجوانوں کو گمراہ کردیا گیا ہے تاہم نوجوانوں

نے پاکستان کا پرچم تھامے رکھنا ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے

کہاکہ 66فیصد پاکستانی 30برس سے کم عمر کے ہیں، پاکستان نوجوانوں کا ملک

ہے، پاکستان کا جھنڈا پاکستان کی نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے، پاکستانی یوتھ

کے پاس تمام وسائل موجود ہے، پاکستانی انتہائی با صلاحیت قوم ہے جبکہ

نوجوانوں کے اندر، سیاسی، ثقافتی شعور موجود ہے۔جنرل زبیر محمود حیات نے

کہا کہ پاکستان کے لوگ غیرت مند لوگ ہیں، مسلم دنیا میں پاکستان سب سے بڑی

سائنسی قوت ہے، اقوام غلطیاں کرتی اور پھر ان سے سیکھتی ہیں، پاکستانی قوم

کے پاس صلاحیت کی چنگاری ہے جس سے روشنی ہوتی ہے جبکہ پاکستانی دنیا

میں جہاں جہاں موجود ہیں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

Leave a Reply