0

دنیا کی انتہائی کامیاب شخصیات کی نیند کے بارے میں دلچسپ رپورٹ

Spread the love

دنیا کے کامیاب لوگوں میں کچھ عادات مشترک ہوتی ہیں جن سے متعلق گاہے بگاہے ماہرین لوگوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں تاکہ وہ بھی اپنی اصلاح کر کے خود میں موجود چھپی صلاحیتوں سے استفادہ کر کے اپنے اور معاشرہ کیلئے بھلائی کا ساماں کر سکیں۔

فوربز نے اسی تناظر دنیا کے چند کامیاب ترین لوگوں کی سونے کی عادات اپنی ایک رپورٹ میں شائع کی ہیں جو کچھ یوں ہیں

بل گیٹس کے نام سے کون واقف نہیں،1975ء میں انہوں نے پال ایلن کیساتھ مل کر مائیکروسافٹ کی بنیاد رکھی وہ روزانہ رات 12بجے سوتے اور صبح 7بجے بیدار ہو جاتے ہیں۔

رچرڈ برانسن برطانوی کاروباری شخصیت اور سرمایہ کار ہیں۔ وہ روزانہ پانچ سے چھ گھنٹے نیند لیتے ہیں۔ رات کو 12بجے سوتے اور صبح 5 سے 6 بجے جاگ جا تے ہیں۔

امریکی بزنس ایگزیکٹیو ، ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسرٹیم کک روزانہ رات ساڑھے 9 سے علی الصبح ساڑھے 4 بجے تک سات گھنٹے کی نیند لیتے ہیں۔

آریانا یونانی نڑاد امریکی مصنف،کالم نگار اوراداکارہ جو ’دی ہفنگٹن پوسٹ‘ کی شریک بانی اور ایڈیٹر انچیف بھی ہیں روزانہ رات 10سے صبح 5بجے تک سات گھنٹے سوتی ہیں۔

امریکہ کے پہلے سیاہ فام سابق صدر باراک اوباما جو مجموعی طور پر امریکہ کے 44ویں صدر تھے روزانہ 6گھنٹے سوتے ہیں۔ وہ رات 1بجے سوتے اور صبح 7بجے بیدار ہو جاتے ہیں۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے بانیان میں شمار ہونےوالے بنیامین فرینکلن روزانہ رات 10سے صبح 5بجے تک سات گھنٹے کی نیند لیتے تھے۔

1940ء تا 1945ء اور پھر 1951ء تا 1955ء تک دو بار برطانیہ کے وزیراعظم رہنے والے ونسٹن چرچل رات 3سے صبح 8بجے تک روزانہ 5گھنٹے سوتے تھے۔

جیف بیزوس ایمازون کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ وہ روزانہ رات 10سے صبح 5بجے تک 7گھنٹے کی نیند لیتے ہیں۔

Leave a Reply