0

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس کی سادگی و اخلاقیات کی انتہائ

Spread the love

امریکی شہر سیٹل میں دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر قطار میں کھڑے دیکھ کر آس پاس موجود حیر ا ن ہو گئے۔بل گیٹس کی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر بغیر کسی پروٹوکول کے نہایت سادگی سے قطار میں کھڑے ہونے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی جسے خوب پذیرائی ملی۔اس تصویر میں بل گیٹس کو فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر جیب میں ہاتھ ڈالے کھڑا ہوا دیکھا گیا اور جب ریسٹورنٹ کے ملازم نے انہیں دیکھا تو انہوں نے انتہائی اطمینان سے کہا مجھے ایک ڈیلکس اور ساتھ فرائز چاہئیں۔ اس تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس ب±ک پر ایک صارف مائیک گیلوس کی جانب سے شیئر کیا گیا۔مائیک نے کہا بل گیٹس نے ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے ہو کر یاک آدمی کی طرح ہی برگر ، فرائز اور کوک کا آرڈر دیا۔دنیا کے اصل امیر لوگ ایسا ہی رویہ اپناتے ہیں اور ایک عام آدمی کی طرح سادگی میں رہتے ہیں۔

Leave a Reply