0

دنیا کی امیرومعروف ترین بلی کو مزید 200 ملین ڈالر ملنے کا امکان

Spread the love

پیرس(جے ٹی این آن لائن) دنیا کی امیر اور مشہور ترین بلی کو وراثت میں 200 ملین ڈالر کی جائیداد ملنے کا امکان پیدا ہوگیا۔ فیشن ڈیزائنر کارل لیگر فیلڈ گزشتہ روز 85 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے ۔

آنجہانی فیشن ڈیزائنر کی چوپے نامی بلی چو دنیا کی مشہور ترین بلی اور فیشن شوز، مختلف اشتہارات میں کام کرکے 3 ملین ڈالر سے زائد کی دولت جمع کرچکی ہے۔

کارل لیگر فیلڈ کا کوئی وارث نہیں جس کے باعث چوپے کو ان کی 200 ملین ڈالر کی جائیداد ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔اپنی زندگی میں بھی فیشن ڈیزائنر نے اس بلی کو انتہائی شاہانہ طریقے سے رکھا اور اس کے اکائونٹ میں اتنی رقم جمع کرائے رکھی تاکہ اسے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا۔

آنجہانی مالک کارل لیگر فیلڈ نے چوپے کیلئے مستقل طور پر ایک باڈی گارڈ اور 2 خادمائیں رکھی ہوئی تھیں جو ان کے انتقال کے بعد بھی مستقل طور پر اس بلی کی خدمت کرتے رہیں گے۔ خیال رہے چوپے کا اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ہے جس پر اسے سوا 2 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔

Leave a Reply