new corona virus

دنیا کووباؤں سے نمٹنے کے قابل بنانے کے معاہدے کی تجویز

Spread the love

دنیا کووباؤں سے

نیویارک (جے ٹی این آن لائن نیوز) دنیا کو مستقبل میں کورونا وائرس جیسی وباؤں سے نمٹنے کے

قابل بنانے کے لیے عالمی ادارہ صحت اور 23 ممالک کے سربراہان نے ایک بین الاقوامی معاہدہ

تشکیل دینے کی تجویز کی حمایت کی ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ویکسین تک دنیا بھر

کے افراد کی رسائی، ادویات کی فراہمی، اور وبا کی بروقت تشخیص کو یقینی بنانے سے متعلق اس

معاہدے کی تجویز یورپی یونین کے سربراہان کے چیئرمین چارلس میشل نے گذشتہ سال نومبر میں

جی 20 کے ایک اجلاس میں پیش کی تھی۔منگل کو اس معاہدے کی تجویز کو فجی، پرتگال، رومانیہ،

برطانیہ، روانڈا، کینیا، فرانس، جرمنی، یونان، کوریا، چلی، کوسٹا ریکا، البانیہ، جنوبی افریقہ، ٹرینیڈاد

اور ٹوباگو، نیدرلینڈز، تیونس، سپین، سینیگال، ناروے، سربیا، انڈونیشیا اور یوکرین کے رہنماؤں کی

باقاعدہ حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ان رہنماؤں نے بڑے اخبارات میں اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ

آئندہ بھی دیگر وبائیں اور صحت کے حوالے سے ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کوئی

بھی حکومت اس خطرے سے تنہا نہیں نمٹ سکتی۔ایسے معاہدے کا اصل مقصد بہتر الرٹ سسٹم، ڈیٹا

شیئرنگ، تحقیق اور ویکسین کی تیاری و فروخت، ادویات کی فراہمی، اور حفاظتی سامان کے ذریعے

دنیا کو مستقبل میں کسی بھی وبا سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔معاہدے میں یہ بھی کہا گیا کہ انسانوں،

جانوروں اور اس سیارے کی صحت ایک دوسرے سے جڑی ہے۔’ہمیں یقین ہے کہ قوموں اور بین

الااقوامی اداروں کے سربراہان کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ دنیا کووڈـ19 کی وبا سے سبق

حاصل کرے۔

دنیا کووباؤں سے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply