دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت، جنوبی افریقن صدر موک ویتسی مسیسی کو پیش

دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت، جنوبی افریقن صدر موک ویتسی مسیسی کو پیش

Spread the love

پریٹوریا(جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) دنیا کا تیسرا ہیرا

جنوبی افریقہ میں دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے، اس ہیرے کی لمبائی 73

ملی میٹر، چوڑائی 52 ملی میٹر ہے جبکہ اس کی موٹائی 27 ملی میٹر ہے، غیر

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پتھر ڈیبسوانا ڈائمنڈ کمپنی کے قائم مقام

منیجنگ ڈائریکٹر لینیٹ آرم اسٹرونگ کی جانب سے صدر موک ویتسی مسیسی کو

پیش کیا گیا۔ یہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا ہے، اس سے قبل 1905ء میں جنوبی

افریقہ میں 3 ہزار 106 قیراط کا کلینن پتھر دریافت کیا گیا تھا اور بعدازاں 2015ء

میں بوٹسوانا میں ایک ہزار 19 قیراط وزنی لیسیڈی لا رونا دریافت ہوا تھا۔ لینیٹ

آرم اسٹرونگ نے کہا یہ ڈیبسوانا کی 50 سالہ تاریخ میں دریافت ہونیوالا سب سے

بڑا ہیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ابتدائی تجزیے کے مطابق یہ دنیا کا تیسرا

سب سے بڑا جواہر کے معیار کا پتھر ہو سکتا ہے۔

=-،-= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

لینیٹ آرم اسٹرونگ نے کہا کہ ہمیں اب یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اس ہیرے کو ڈی

بیئرز چینل کے ذریعے فروخت کیا جائے یا سرکاری اوکاوانگو ڈائمنڈ کمپنی کے

ذریعے بیچا جائے۔ وزیر معدنیات لیفوکو موگی نے کہا کہ ابھی اس دریافت ہونے

والے پتھر کو نام دیا جانا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پتھر کی لمبائی 73 ملی

میٹر، چوڑائی 52 ملی میٹر ہے جبکہ اس کی موٹائی 27 ملی میٹر ہے۔ سال

2020ء میں کرونا وائرس کی وباء سے متاثر ہیرے کی فروخت کے بعد اس نایاب

پتھر کی فروخت کا اس سے بہتر کوئی وقت نہیں تھا۔ بوٹسوانا کی حکومت ڈیبسوانا

کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن کا 80 فیصد حصہ رائلٹیز اور ٹیکسز کے

ذریعے وصول کرتا ہے۔

=-،-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سال 2020 میں ڈیبسوانا کی پیداوار 29 فیصد کم ہو کر ایک کروڑ 66 قیراط تک

پہنچ گئی تھی جبکہ فروخت 30 فیصد کم ہو کر 2.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

سفری پابندیوں میں نرمی اور جیولری کی مارکیٹس دوبارہ کھلنے کے ہیرے کی

عالمی مارکیٹ بحال ہورہی ہے اور اس سال 2021ء میں ڈیبسوانا اپنی پیداوار کو 2

کروڑ 30 لاکھ قیراط کی سطح تک 38 فیصد بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دنیا کا تیسرا ہیرا

Leave a Reply