دنیا میں کیا کچھ نہیں ہوتا، دو بچوں کی ماں کو شوہر نے محبوب سے ملا دیا

دنیا میں کیا کچھ نہیں ہوتا، دو بچوں کی ماں کو شوہر نے محبوب سے ملا دیا

Spread the love

بہار(جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) دنیا میں کیا کچھ

بھارت میں ایک شخص نے اپنے عمل سے پوری دنیا کو اس وقت حیران کردیا

جب اس نے شادی کے سات برس بعد اپنی بیوی کی شادی اس کے محبوب سے

کروا دی جو عمر میں اس سے چھوٹا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست بِہار

کے شہر بھاگلپور سے تعلق رکھنے والے اتم منڈل کی شادی سات برس قبل سپنا

کماری سے ہوئی۔ 2014ء سے وہ ہنسی خوشی رہ رہے تھے اور ان کے دو بچے

بھی ہوئے۔ تاہم اس دوران دو بچوں کی ماں سپنا شوہر کے رشتے دار راجو کمار

جو اس سے عمر میں بھی چھوٹا ہے کو دل دے بیٹھی۔ دونوں میں روابط بڑھے تو

اتم کو معلوم ہوگیا، دونوں میں لڑائی جھگڑے ہونے لگے۔ سپنا نے محبوب کو

چھوڑنے سے انکار کردیا اور مزید اپنے محبوب کے قریب تر ہوتی گئی۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

شوہر اتم منڈل نے مسئلے کا حل یہی ڈھونڈا کہ اہلیہ سپنا کا سپنا خود آگے بڑھ کر

پورا کر دے، سو اس نے اپنی بیوی کی مدد کرتے ہوئے اس کی شادی اس کے

محبوب سے کروا دی اور دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔ اتم نے میڈیا کو بتایا کہ پہلے

وہ غصے اور اداسی کی کیفیت میں رہا، پھر سوچا اگر میں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا

تو ہم تینوں کی زندگی تباہ ہوجائے گی، صرف یہی واحد حل تھا جس کے تحت ہم

تینوں مسرور رہ سکتے تھے، سپنا کے گھر والوں اور سسرالیوں نے بھی اسے

سمجھانے کی بہت کوشش کی کہ وہ اپنے بچوں کا خیال کرتے ہوئے اتم کے پاس

ہی رہے لیکن تمام کوششیں بے سود ہو گئیں۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اس موقع ہر اتم نے کہا کہ وہ خود اپنی بیوی کی اس کے محبوب کی شادی میں

شرکت کرے گا، اس طرح سپنا کماری اور راجو کمار کی شادی بہار کے علاقے

ستان گنج میں ہو گئی۔ اس موقع پر اتم نے اپنی سابقہ بیوی کو دعا بھی دی اور کہا

کہ شاید یہ جوڑا آسمان پر بنا تھا، جبکہ سپنا نے بہت اصرار کے باوجود اپنے

دونوں بچوں کو بھی ساتھ لے جانے سے انکار کر دیا۔

( =—= دیکھیئے =—=)دو بچوں کی ماں سپنا کماری کی محبوب راجو کمار سے شادی-

دنیا میں کیا کچھ

Leave a Reply