دنیا میں سالانہ 26کھرب ڈالر کرپشن،10کھرب رشوت کی نذر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 26 کھرب ڈالر سالانہ کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں جبکہ 10 کھرب ڈالر رشوت کی شکل میں ضائع جاتے ہیں،بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام نے بتایا کہ عالمی جی ڈ پی کا 5 فیصد سالانہ کرپشن کی نذر ہوتا ہے۔یو این ڈی پی کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں امداد سے 10 گنا زیادہ رقم کرپشن کا شکار ہوجاتی ہے۔اقوام متحدہ نے ممبر ممالک پر زور دیا کہ وہ کرپشن سے لڑنے کے لیے اقدامات کو مزید مستحکم کریں، اس وقت دنیا میں کوئی ملک، قوم یا خطہ کرپشن سے بچا ہوا نہیں ہے۔ادھر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی عالمی تنظیم کے اس پیغام کی توثیق کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کرپشن کی وجہ سے معاشرے کا غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply