Pakistan-corona-virus

دنیا بھر میں کرونا وباء سے ایک لاکھ 26 ہزار 741 افراد ہلاک

Spread the love

نیویارک(جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) دنیا بھر کرونا وباء

دنیا بھر میں کرونا سے ایک لاکھ 26 ہزار 741 افراد ہلاک جبکہ 20 لاکھ سے

زائد افراد متاثر ہوگئے ہیں، عالمی وباء کے باوجود جنوبی کوریا میں انتخابات کے

لیے ووٹنگ جاری ہے۔ دنیا بھرمیں 51 ہزار 612 مریضوں کی حالت تشویشناک

ہے، امریکا کے بعد اٹلی میں صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 21 ہزار سے

زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

سپین میں 18 ہزار 255 شہری کورونا کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے

گئے، فرانس میں 15729 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 12 ہزار 107 افراد

ہلاک ہوگئے۔ ایران میں کورونا سے 4683، ترکی میں 1403، بیلجیم میں 4157

افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے گورنر

ولسن ویزل کورونا کا شکار ہوگئے۔ کینیڈا میں 903 افراد کورونا سے ہلاک

ہوگئے۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے

لگائی گئی پابندیوں کو کم کرنے میں ابھی کئی ہفتے لگیں گے۔سعودی عرب کی

وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے مزید آٹھ ہلاکتوں اور

435 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ مملکت میں اب کرونا وائرس سے

ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے اور کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 5369 ہوگئی

ہے۔دارالحکومت الریاض میں کرونا وائرس کے ٹیسٹوں کے بعد 114 نئے کیس

سامنے آئے ۔ مکہ مکرمہ میں 111 ، الدمام میں 69 ،مدینہ منورہ میں 50 اور جدہ

میں 46 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔الہفوف میں 16 ، بریدہ میں 10 اور

ظہران میں سات کیسوں سمیت مملکت کے دوسرے شہروں میں بھی ایک،ایک دو،

دو افراد اس مہلک وَبا کا شکار ہوئے

امریکہ میں کرونا وائرس کے باعث ایک ہی دن میں ریکارڈ ہلاکتیں ہوئی ہیں،

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 2228 افراد ہلاک

ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست نیو یارک کے حکام نے

پھیپھڑوں کی بیماری سے ہلاک ہونے والے غیر مصدقہ مشتبہ مریضوں کو بھی

کرونا سے ہلاکتوں میں شمار کرنے کا آغاز کر دیا ۔ جس کے بعد نیو یارک میں

ہلاکتیں 10000 سے زائد ہو گئی ہیں۔

نیویارک کے حکام کا کہنا تھا کہ 11 مارچ سے کرونا وائرس سے ہلاک ہونے

والے افراد کا ڈیٹا مرتب کرنے کے عمل کا آغاز ہوا۔ جس کے بعد 3700 سے زائد

ایسے افراد کی نشاندہی ہوئی جن کا متعدی مرض کے باعث انتقال ہوا، لیکن ان

افراد کے کرونا ٹیسٹ نہیں کیے گئے تھے۔نیویارک میں کرونا وائرس کے باعث

ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10367 تک پہنچ گئی ہے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

دنیا بھر کرونا وباء

Leave a Reply