corona Special jtnonline1

دنیا بھر میں کوویڈ۔19 کیسز کی تعداد 13 کروڑ 45 لاکھ سے تجاوز کر گئی

Spread the love

دنیا بھر میں کوویڈ

بیجنگ(جے ٹی این آن لائن نیوز) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی

تعداد 13 کروڑ 45 لاکھ 45 ہزار 99 ہو گئی ہے۔جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز

سائنس اینڈ انجینئرنگ کی جانب سے 10 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے جاری

کردہ اعداد وشمار کے مطابق نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں امریکہ بدستور

سرفہرست ہے جہاں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 10 لاکھ 84 ہزار 65 ہو

گئی ہے۔ برازیل 1 کروڑ 33 لاکھ 73 ہزار 174 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 1 کروڑ

30 لاکھ 60 ہزار 542 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

فرانس 50 لاکھ 314 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھا، روس 45 لاکھ 72 ہزار 53 مصدقہ کیسز کے ساتھ

پانچواں اور برطانیہ 43 لاکھ 80 ہزار 167 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹا شدید متاثرہ ملک ہے۔ ترکی

37 لاکھ 45 ہزار 657 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتویں، اٹلی 37 لاکھ 36 ہزار 526 مصدقہ کیسز کے

ساتھ آٹھویں اور سپین 33 لاکھ 47 ہزار 512 مصدقہ کیسز کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔

دنیا بھر میں کوویڈ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply