Pakistan-corona-virus

دنیا بھر میں کورونا سے ایک لاکھ 26 ہزار 741 افراد ہلاک

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

دوسری طرف دنیا بھر میں کورونا سے ایک لاکھ 26 ہزار 741 افراد ہلاک ہوگئے،جبکہ 20لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ، عالمی وبا کے باوجود جنوبی کوریا میں انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔دنیا بھرمیں 51 ہزار 612 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، امریکا کے بعد اٹلی میں صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 21 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

سپین میں 18 ہزار 255 شہری کورونا کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے، فرانس میں 15729 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 12 ہزار 107 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایران میں کورونا سے 4683، ترکی میں 1403، بیلجیم میں 4157 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے گورنر ولسن ویزل کورونا کا شکار ہوگئے۔ کینیڈا میں 903 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں کو کم کرنے میں ابھی کئی ہفتے لگیں گے۔سعودی عرب کی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے مزید آٹھ ہلاکتوں اور 435 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ مملکت میں اب کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے اور کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 5369 ہوگئی ہے۔دارالحکومت الریاض میں کرونا وائرس کے ٹیسٹوں کے بعد 114 نئے کیس سامنے آئے ۔ مکہ مکرمہ میں 111 ، الدمام میں 69 ،مدینہ منورہ میں 50 اور جدہ میں 46 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔الہفوف میں 16 ، بریدہ میں 10 اور ظہران میں سات کیسوں سمیت مملکت کے دوسرے شہروں میں بھی ایک،ایک دو، دو افراد اس مہلک وَبا کا شکار ہوئے

امریکہ میں کرونا وائرس کے باعث ایک ہی دن میں ریکارڈ ہلاکتیں ہوئی ہیں، ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 2228 افراد ہلاک ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست نیو یارک کے حکام نے پھیپھڑوں کی بیماری سے ہلاک ہونے والے غیر مصدقہ مشتبہ مریضوں کو بھی کرونا سے ہلاکتوں میں شمار کرنے کا آغاز کر دیا ۔ جس کے بعد نیو یارک میں ہلاکتیں 10000 سے زائد ہو گئی ہیں۔

نیویارک کے حکام کا کہنا تھا کہ 11 مارچ سے کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کا ڈیٹا مرتب کرنے کے عمل کا آغاز ہوا۔ جس کے بعد 3700 سے زائد ایسے افراد کی نشاندہی ہوئی جن کا متعدی مرض کے باعث انتقال ہوا، لیکن ان افراد کے کرونا ٹیسٹ نہیں کیے گئے تھے۔نیویارک میں کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10367 تک پہنچ گئی ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply