دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث باکسنگ کے کھیل کی سرگرمیاں بھی روک گئیں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث باکسنگ کے کھیل کی سرگرمیاں بھی روک گئیں، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل(ر) ناصر تنگ نے میڈیا کو بتایا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے دوسری کھیلوں کی طرح عالمی باکسنگ چمپئن شپ، ایشین باکسنگ چمپئن شپ اور دیگر ممالک میں منعقد ہونے دوسرے انٹرنیشنل باکسنگ کے ایونٹس کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے بھی ملک میں کرونا وائرس کے باعث اپنی تمام سرگرمیاں 15 اپریل تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بارے میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنوں کو آگاہ کردیا ہے،

ناصر تنگ نے عوام اور کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ غیر ضروری طور پر اپنے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کرونا وائرس کے حوالے حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتتاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں کیونکہ یہ ہی ہمارے مفاد میں ہے، انہوں نے کھلاڑیوں پر بھی زور دیا ہے وہ اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ ان کو بعد میں اپنی پریکٹس کرنے میں زیادہ پریشانی نہ ہو۔واضح رہے کہ عالمی باکسنگ چمپئن شپ رواں سال مئی میں فرانس میں کھیلی جانے تھی جس میں پاکستان کے باکسر کا اولمپک گیمز کے لئے کوالیفائی کرنے آخری موقع ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply