104

دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گرگئیں، عالمی منڈی میں 26 فیصد تک ریکارڈ کمی

Spread the love

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں، عالمی

منڈی میں 26 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 1991 کی خلیجی جنگ

کے بعد 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں، امریکی خام تیل کی قیمت 31 فیصد کمی کے بعد 28 ڈالر

56 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔برطانوی خام تیل 29 فیصد کمی کے بعد 32 ڈالر اکیس سینٹ فی بیرل پر

فروخت ہو رہا ہے۔ اوپیک اجلاس میں روس نے تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی سے انکار کر دیا تھا۔

سعودی عرب نے تیل کی قیمتیں نیچے گرائیں جس کے بعد عالمی منڈی میں قیمتوں میں بڑی کمی آئی

ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں