دنیا بھر سے ڈارک ویب کے 179 کارندے گرفتار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن(جے ٹی این آن لائن نیوز) ڈارک ویب

دنیا بھر میں ڈارک ویب سے منسلک ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کے

دوران 179 کارندے گرفتار، 65 لاکھ ڈالر نقد، 500 کلوگرام منشیات اور 64

خطرناک ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوروپول

سائبر کرائم سینٹر اور برطانوی محکمہ انصاف کی یورپ میں ڈارک ویب کے

کارندوں کیخلاف مشترکہ کارروائی امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر 5 ممالک

میں کی گئیں۔ کارروائی میں سب سے زیادہ یعنی 119 کارندے امریکا سے

پکڑے گئے، جرمنی سے 42، پالینڈ میں8، برطانیہ سے 4،آسٹریا3، کینیڈا سے 2

یہ بھی پڑھیں: ڈارک ویب کا ہیڈ کوارٹر ہالینڈ،71 فیصد بچوں کی ” گندی فلموں“ کا میزبان
—————————————————————————————————-

اور سویڈن سے 1 کارندہ حراست میں لیا گیا۔ زیر حراست کارندوں سے 65

لاکھ ڈالر کے مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضے

سے 500 کلوگرام منشیات بھی تحویل میں لی گئی اور 64 خطرناک ہتھیار بھی

برآمد ہوا ہے۔ یہ گروہ یورپ اور امریکا میں غیرقانونی اشیا کی سپلائی بھی کیا

کرتا تھا جن میں کوکین اور ہیروئن سمیت خطرناک کیمیکل بھی شامل ہیں۔

یوروپول نے دعویٰ کیا ہے اس کارروائی سے ڈارکی ویب کے سنہری دور کا

خاتمہ ہو گیا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply