دنیا بھر میں بدترین قحط کاخطرہ ہے،ورلڈ فوڈ پروگرام

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

دنیا بدترین قحط

روم(جے ٹی این آن لائن نیوز)اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ’’ورلڈ فوڈ پروگرام‘‘

کے سربراہ ڈیوڈ بیزلی نے خبردار کیا ہے کہ اگر 15 ارب ڈالر فراہم نہ کیے گئے

تو 2021 میں ساری دنیا، بالخصوص غریب اور ترقی یافتہ ممالک میں بدترین قحط

پھیل سکتا ہے ایک انٹرویومیں بیزلی نے کہا کہ اس رقم میں سے 5 ارب ڈالر قحط

سالی سے مقابلہ کرنے کیلئے جبکہ مزید 10 ارب ڈالر ان بچوں کیلئے درکار ہیں

جو غذائی قلت کا شکار ہیں اگر یہ رقم نہ ملی تو 2021 میں ساری دنیا کو ایسے

بھیانک اور ہلاکت خیز قحط کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے بارے میں ہم نے

صرف کہانیوں میں ہی پڑھا اور سنا ہے بیزلی کا کہنا تھا کہ ماضی میں عالمی

رہنماؤں کی جانب سے فراخدلانہ مالی امداد کے باعث ان کا ادارہ (ورلڈ فوڈ

پروگرام) مختلف ممالک میں غذائی قلت اور قحط کے خلاف جنگ میں کامیاب رہا

ہے لیکن خدشہ ہے کہ آئندہ سال کیلئے مطلوبہ رقم دستیاب نہ ہوسکے جس کی

ایک وجہ کووِڈ 19 کی حالیہ عالمی وباء بھی ہوگی البتہ اس کمی میں دیگر عوامل

بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

دنیا بدترین قحط

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply