indian cricket team 0

بھارتی ٹیم کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا۔

Spread the love

سڈنی(جے ٹی این آن لائن سپورٹس)

سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی حسرت انڈین ٹیم کے دل میں ہی رہ گئی۔ بارش نے انڈیا ٹیم کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

بھارت نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پرپہلی بار ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے شکست دیدی، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ شدید بارش کے باعث میچ کا پانچوایں اور آخری روز کھیل مکمن نہ ہوسکا اور میچ ڈرا ہوگیا۔ اس سے قبل بھارت نے 1947-48 میں آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر کسی ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔ یہ سیریز پانچ میچوں کی تھی جس میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4-0 سے شکست دی تھی۔ اس طرح کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں نہ صرف بھارت نے آسٹریلوی سرزمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا۔

قبل ازیں بھارت کی چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت برقرار تھی، آسٹریلوی ٹیم کے سر پر اننگز کی شکست کا خطرہ منڈلا رہے تھے، میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی، اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا تھا، فالو آن کے بعد آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے محض 4 ہی اوورز ہو پائے تھے، کہ بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہوسکا۔

آسٹریلوی ٹیم نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 6 رنز بنا لئے تھے، اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 316 رنز درکار تھے ہیں، تاہم میچ کے پانچویں اور آخری روز شدید بارش کے باعث میچ ممکن نہ ہوسکا، اور کوئی بال نہ پھینکی جا سکی جس کی وجہ سے میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 622 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کی تھی، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کے مایہ بلے باز چیتشوار پوجارا کو پوری سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave a Reply